باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نامزد سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر ملزموں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ہے
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے میر شکیل الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی
عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف سےمتعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی،جج اسد علی نے استفسار کیا کہ نواز شریف کی کیاآپ ڈیٹ ہیں؟،پولیس نے عدالت میں کہا کہ نوازشریف کے وارنٹ لیکران کی رہائشگاہ ماڈل ٹاﺅن گئے ،نواز شریف وہاں نہیں ہیں ۔جج احتساب عدالت نے استفسار کیا آپ کو صرف نوازشریف کی ایک ہی رہائشگاہ کا پتہ ہے،پولیس آفیسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جاتی امرا کابھی پتہ ہے لیکن ہم وہاں نہیں گئے ،
جج احتساب عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر آپ کے متعلقہ سینئر افسر خود پیش ہوں ،عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورنوازشریف سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔
جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے، نیب نے میر شکیل الرحمان کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا تھا
اس سے قبل میر شکیل الرحمان 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس
حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف
میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے
حمزہ شہباز، میر شکیل الرحمان کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع