خواجہ سراؤں سے نازیبا سوال کرنیوالے 12 یوٹیوبر گرفتار

خواجہ سراؤں کو چھیڑنے پر گرفتار یوٹیوبر کی تصاویر سامنے آ گئیں
arrest

باغی ٹی وی کی رٔپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور خواجہ سراؤں سے بیہودہ سوال پوچھنے والے 12 یوٹیوبرز کو حراست میں لے لیا ہے، چار یوٹیوبرز موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کوشش کر رہی ہے

لاہور کے تھانہ داتا دربار میں یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 16 یوٹیوبرز نے خواجہ سراوں سے نازیبا سوال پوچھے، جب خواجہ سراؤں نے یوٹیوبرز کو منع کیا تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا،یوٹیوبرز کی جانب سے خواجہ سراؤں کے پاس موجود موبائل فون اور پیسے بھی چھین لئے گئے، پولیس نے فوری کاروائی کی اور 12 یوٹیوبرز کو گرفتار کر لیا ،جن یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں نعیم ندیم،عثمان، زبیر، مجاہد علی،عنصر بھٹی، سلیم حیدر،شعیب خان، ملک علی، علی محمد،تنویر ،مبین شامل ہیں ، درج ایف آئی آر کے مطابق ایڈز کے فری ٹیسٹ ہو رہے تھے اور میڈیسن دے رہے تھے اس دوران کچھ یوٹیوبر آ گئے،بیہودہ الفاظ استعمال کئے ،منع کیا تو ہم پر تشدد کیا،ہماری ٹیم کے ممبر خواجہ سراؤں کے جسم کو چھونے لگے،سیکس ورکر، کھسرا کہہ کر پکارتے رہے ، اس دوران پیسے بھی چھین لئے گئے،

لاہور کے تھانہ داتا دربار میں یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ این جی او دوستانہ میل ہیلتھ سوسائٹی کے نمائندہ محسن جمشید عرف ماہم کی جانب سے درج کروایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی چاروں کو گرفتا رکرلیا جائے گا

 

فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

Comments are closed.