آریان کیس میں نیا موڑ: این سی بی کا آزاد گواہ فراڈ کے الزام میں گرفتار

0
50

بھارت: پونے کی پولیس نے آریان خان منشیات کیس میں شامل نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے آزاد گواہ کرن گوساوی کو فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پونے پولیس کمشنر امیتابھ گپتا نے 27 اکتوبر کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کرن گوساوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے تین روز قبل گوساوی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو کے پولیس اسٹیشن میں خود کو پولیس کے حوالے کردے گا گوساوی کے اس دعوے کے تین روز بعد پونے پولیس نے اسے حراست میں لیا ہے۔

آریان خان کو گرفتارکرنے والے این سی بی افسر کےمذہب پرتنازع زیربحث

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن گوساوی کے خلاف مبینہ طور پر فراڈ کرنے کے الزام میں پونے شہر کے فراسخانہ پولیس اسٹیشن میں 19 مئی 2018 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمے میں گوساوی پر الزام تھا کہ اس نے ایک شخص کو ملیشیا میں نوکری دلوانے کا وعدہ کرکے اس سے پیسے لیے ہیں۔

سلمان خان نے آریان خان کیس کا معاملہ حل ہونے تک شوٹنگ منسوخ کر دی

واضح رہے کہ کرن گوساوی وہی شخص ہے جس کی آریان خان کے ساتھ این سی بی کے دفتر میں سیلفی وائرل ہوئی تھی یہ شخص آریان خان منشیات کیس میں این سی بی کا آزاد گواہ ہے کچھ عرصہ قبل بھارتی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کارکن اور مہاراشٹرا کے کیبنٹ وزیرنواب ملک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس شخص کے بارے میں کہا تھا کہ اس کا تعلق بی جے پی سے ہے اور یہ ایک پرائیویٹ جاسوس ہونے کا دعویدار ہے۔

آریان خان کیس میں تازہ ترین پیشرفت : این سی بی آفیسرسمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گئے

جبکہ نواب ملک نے این سی بی زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے کے خلاف بھی حیران کن دعویٰ کیا ہے جس کے بعد سمیر کافی مشکل میں پھنس گئے ہیں نواب ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندری جہاز پر ہونے والی پارٹی ایسے وقت میں ہوئی جب کورونا پروٹوکولز لاگو تھے ، پولیس یا وزارت داخلہ سے کوئی اجازت طلب نہیں کی گئی ، یہ اجازت شپنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کی گئی ۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی آریان خان کی درخواست ضمانت کی مخالفت

انہوں نے کہا کہ اس ریو پارٹی میں ایک بین الاقوامی منشیات کا بادشاہ موجود تھا لیکن نارکوٹک کنٹرول بیورو کے افسر سمیر واکھنڈے نے اسے جانے دیا ، منشیات کا شہنشاہ واکھنڈے کا قریبی دوست ہے ، یہ بتائیں کہ انہوں نے اس مافیا کے سرغنہ کو وہاں سے کیوں جانے دیا ؟-

آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب

نواب ملک کا کہناتھا کہ میرے پاس ریو پارٹی میں ڈرگ مافیا کے سربراہ کی نوجوان لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو موجود ہے ، اگر نیشنل کنٹرول بیورو کوئی ایکشن نہیں لیتا تو پھر میں ویڈیو جاری کر وں گا ان کا کہناتھا کہ اصل مسئلہ ریو پارٹی کا نہیں ہے بلکہ واکھنڈے کی جانب سے دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا ہے ۔

 

Leave a reply