این سی او سی اجلاس، ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا
صوبائی وزرائے صحت اورچیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجلاس میں وبائی مرض کے چارٹ کے اعداد و شمار پر تبادلہ خیال کیاگیا، جلاس میں وبائی امراض کے چارٹ کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کورونا ویکسی نیش کابھی جائزہ لیا گیا این سی او سی نے صوبوں کو ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اومیکرون کے پھیلاو کو روکنے کا واحد حل ویکسی نیشن ہے،اجلاس میں این سی او سی نے کورونا ویکسی نیشن کے عمل پر تبادلہ خیال کیا این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات پر اتفاق کیا،این سی او سی کو کورونا مثبت کیسز کی شرح،اموات کی تعداد اور نئے مریضوں پربریفنگ دی گئی اجلاس میں ضلعی سطح پر ویکسی نیشن کے اہداف کا جائزہ لیا گیا
این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کےلیے کوشش کررہے ہیں این سی اوسی نے ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز دے دی آکسیجن پلانٹس کی تنصیب کےلیے دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے این سی او سی نے صوبوں کو ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی
این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے،نئی قسم سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسی نیشن ضروری ہے، ماسک کا استعمال،سماجی فاصلہ اور ہاتھ دھونے کے عمل کو یقینی بنایا جائے صوبائی وزرائے صحت اور چیف سیکریٹریز نے ویکسی نیشن مہم کو بڑھانے سے متعلق آگاہ کیا کورونا ٹیسٹ کے اعدادو شمار کو بہتر بنانے اور کال سینٹرز کے قیام کے اقدامات پربھی بریفنگ دی گئی،تمام صوبے اہداف حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر ویکسی نیشن مہم شروع کریں گے ،
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر ایک بار پھر پابندیوں کا امکان
کرونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک، کیسے بچ سکتے ہیں؟ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتا دیا
کرونا کی نئی قسم، اسد عمر نے خطرے سے آگاہ کر دیا