چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ترکش فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران نیول چیف نے ترکش فلیٹ کمانڈر ایڈمرل ارکومنت تتلیوگلو سے فلیٹ ہیڈکوارٹرز گلچک میں ملاقات کی اور شپ یارڈزکا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک فلیٹ کمانڈر نے گلچک نیول بیس میں فلیٹ ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو ترک فلیٹ کمانڈ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ بعدازیں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے گلچک شپ یارڈ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل مصطفیٰ سیگلی اور استنبول شپ یارڈ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل ایردنک یتکن سے ملاقاتیں کیں اور شپ یارڈز کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں پاک بحریہ کے ملجم کلاس پروجیکٹ کی تعمیر کے متعلق بریفنگز بھی دی گئیں۔ علاوہ ازیں نیول چیف نے عسکری کمپنی ASFATکے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اکگن سے ملاقات کی جس میں انہیں ترک عسکری صنعت اور شپ یارڈ کی صلاحیتوں کے فروغ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ،نیول چیف کا دبنگ اعلان

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص اشتراک اور تعاون کو فروغ دینے میں قلیدی کردار ادا کریگا۔

Shares: