پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے افتتاحی میچ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی جبکہ ایشیا کپ 2023 کا میلہ 15 برس بعد آج پاکستان میں سج گیا ہے اور ایونٹ کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے جس میں میزبان پاکستان اور نیپال کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہیں اور افتتاحی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 بنائے۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی ریکارڈ پارٹنر شپ نے ٹیم کے بڑے ہدف میں اہم کردار ادا کیا، بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ افتخار احمد نے 71 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 109 رنز بنائے۔

تاہم قومی ٹیم کے دیگر بیٹرز میں محمد رضوان نے 44، فخر زمان نے 14، امام الحق اور آغا سلمان نے 5،5 رنز بنائے اور نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ خیال رہے کہ ایشیاء کپ 2023 کی میزبانی مشترکہ طورپرپاکستان اورسری لنکا کررہے ہیں، ایونٹ میں 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ ایشیاء کپ کی میزبانی ایک سے زائد ممالک کر رہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹیم کے روٹس پر لگی لائٹس اور بجلی تاریں چور لے گئے، ٹھیکیدار نے ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی لائٹس اور تاریں چوری ہونے پر تھانہ گلبرگ میں درخواست جمع کروا دی ہے اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں جاری ہے، جس کے لئے پی سی بی کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ٹیموں کے روٹس پر نئی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
ادھر لاہور کے چور بھی نڈر ہوگئے ہیں، اور شاطر چوروں نے ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹیموں کے روٹس پر لگی لائٹس اور بجلی کی تاریں چوری کرلی ہیں جبکہ ٹھیکیدار کے مطابق ایشیا کپ میں شریک ٹیمزکے استقبال کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی لائٹس اور تاریں لگائی تھیں جو چور لے اڑے۔ ٹھیکیدار نے لاہور کے تھانہ گلبرگ میں چوری کی درخواست جمع کروا دی ہے۔

Shares: