نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کا پہلا اجلاس
چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کا پہلا اجلاس ہوا
ڈی جی آئی ایس پی آر،چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس میں شرکت کی ،محکمہ موسمیات حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں فورم کو ملک میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا اجلا س میں شرکا کو سیلاب متاثرین تک پہنچنے کے لیے کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی اجلاس میں شرکا کومتاثرہ علاقوں میں مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی کے لیے اقدامات سے آگاہی دی گئی،
چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے ،14جون سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اورزیادہ دنوں تک چلتا رہا بارشوں اورسیلاب سے بدقسمتی سے بڑی تباہی ہوئی، بارشوں اور سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ لوگ متاثر ہوئے امریکہ میں کیترینا طوفان آیاتو سپر پاور ملک بے بس ہوگیا،جاپان میں بھی جب طوفانی سیلاب آیا تو وہ بے بس ہوگیا قدرتی آفات سے مرکزی ،صوبائی یا ادارے تنہا نہیں نمٹ سکتے ،قوم نے ملکر نمٹنا ہوتا ہے بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بہت متاثر ہوا،پنجاب ، خیبرپختونخوا کے بعض علاقے بھی سیلاب سے متاثر ہوئے بارشوں اور سیلاب سے رابطہ سڑکیں تباہ ہوئیں شمالی میں کم اورجنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئیں، جنوبی علاقوں میں 30سال کی اوسط میں 500 گنا سے زیادہ بارشیں ہوئیں کچھ علاقوں میں بارش 1500ملی میٹر ہوئی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں کا بڑ احصہ متاثر ہوا،
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ڈیرہ غازی میں سیلاب سے تباہی ہوئی ،آبادی،فصلیں اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا،81 گرڈ اسٹیشنز میں 69کو بحال کردیاگیا ،12پر کام جاری ہے جلد بحال ہوجائیں گے، 123فیڈرز پر کام جاری ہے ،چند دنوں میں اس سے بھی بجلی کی ترسیل ہوجائے گی،بارشوں اورسیلاب سے 10 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہائی ویز انجینئرزاور دیگر اداروں نے 11شاہراہیں بحال کردئیے ہیں دریائے سندھ میں ابھی بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے ،پانی کے نکاس میں سست روی ہے،ا
علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ,وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کی سپلائی کی بحالی کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں; اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی دو سپلائی لائنز, چکدرہ سے بری کوٹ اور سوات سے مٹہ کو 10 ستمبر تک بحال کر دیا جائے گا جبکہ مدین گرڈ اسٹیشن کو درال خوار جنریشن پلانٹ کے ذریعے سپلائی دے کر سپلائی بحال کی جائے گی.صوبہ سندھ کے 5 گرڈ اسٹیشنز اور صوبہ بلوچستان کے 2 گرڈ اسٹیشنز تاحال 4-3 فیٹ سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جن سے سپلائی سیلابی پانی اترتے ہی بحال کر دی جا ئے گی. پاور ڈویژن افسران کو سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی سپلائی کی بحالی کےکام پرمامور کیاگیا ،سیلاب سے متاثرہ 81 گرڈ اسٹیشنز میں 46 سے بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی سی ای اوز ڈسٹربیوشن کمپنیز کے رابطہ نمبرز اخبارات اور پاور ڈویژن کی ویب سائٹ پر دے دیئے گئے ابتدائی طور پر 11 کے وی کے 881 فیڈرز بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے، فیڈرز متاثر ہونے کے باعث 9لاکھ 75ہزار صارفین کو بجلی ترسیل متاثر ہوئی ،متاثرہ فیڈرز میں 475 بحال ، 70ہزار 600صارفین کو بجلی کی ترسیل بحال کر دی گئی سیلاب زدہ علاقوں میں کرنٹ سے بچاؤ کے لیے 35 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی فراہمی شروع نہیں کی گئی سیلاب زدہ علاقوں کے 35 میں 25 گرڈ اسٹیشنز بلوچستان ، 5 سندھ اور 5 خیبر پختونخو امیں ہیں،
دوسری جانب مٹیاری دریائے سندھ میں ایس ایم بچاؤ بند کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے دریائے سندھ میں اس وقت 5 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزررہا ہے مختلف مقامات پر دریائے سندھ کے پشتے انتہائی کمزورہیں بارشوں سے دریائے سندھ کے پشتوں کو بھی نقصان پہنچا محکمہ ایری کا کہنا ہے کہ بندوں کی صورت حال بہتر ہے، نگرانی کی جارہی ہے،2010 میں بڑا سیلابی ریلا آسانی سے اس مقام سے گزرچکا ہے، پانی کی سطح نارمل ہے، ہنگامی صورت حال کا کوئی خطرہ نہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بحرہ عرب سے مون سون کی کم شدت کی ہوائیں داخل ہوئی ہیں ،کل سے مالاکنڈ ڈویژن ،پشاور ،وزیرستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے آزاد کشمیر، بالائی خیبرپختو نخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں موسم گرم رہے گا ،رات کوتیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے آئندہ 3سے 4دن سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسم گرم رہے گا مری ، گلیات ، راولپنڈی،خطہ پوٹھوہار، جہلم، سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے منڈی بہاوألدین ،لاہور، نارووال اور گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، سوات، ہری پور، صوابی ،مردان، بونیر ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے
پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان
کوششوں کے باوجود بھی صرف 10 فیصد متاثرین تک پہنچے ہیں، فیصل ایدھی