نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ انتقام کی سیاست کوپروان چڑھا کرنیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا ہے
مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کی وجہ سے پاکستان کا آج ہرشہری بے یقینی کا شکارہے ۔سلیکٹڈ وزیراعظم کاتین سال میں عوام پرمہنگائی کے پہاڑ گرا کرجشن منانا غریب کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ تبدیلی سرکار شرمندہ ہونے کے بجائے عوام کی غربت پرڈھول بجارہی ہے جوکہ افسوسناک ہے ۔
تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے
وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟
قبل ازیں مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں سید علی گیلانی کی رحلت نہ صرف کشمیری بلکہ پاکستانی عوام کے لئے بھی ایک سانحہ ہے مرحوم سچے عاشق دین اور پاکستان سے بے پناہ محبت کرنے والی شخصیت تھے ۔حریت کی جو شمع مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں میں مرحوم نے روشن کی تھی آج اسکی آب و تاب سے ہر کشمیری کا چہرہ تمتما رہا ہے ۔جدوجہد آزادی کے اس سرخیل کی تمام زندگی بھارتی ظلم و بربریت اور استعماریت کے خلاف جہاد کرتے گزری
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے