شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان بتائے کہ امریکہ کے خلاف اس نے کون سا بڑا کارنامہ کیا تھا جو ان کے خلاف بیرونی سازش ہوئی ہے-
باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائے کہ امریکہ کے خلاف اس نے کون سا بڑا کارنامہ کیا تھا جو ان کے خلاف بیرونی سازش ہوئی ہےعمران نیازی جو بائیڈن کی فون کال کا بے صبری سے انتظار کرتا رہا، بیرونی سازش کا راگ الاپنے والے سے اپنے ایم این ایز اور اتحادی جماعتیں تنگ تھی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں یہ شخص خوشی میں اچھلا جا رہا تھا، دوسرا ورلڈ کپ جیتنے کی قوم کو نوید سنا رہا تھا۔
ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،عمران خان
Imran Niazi 👇Riasat e madina pic.twitter.com/R3ccRfia0D
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) May 2, 2022
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ بھارت نے کشمیر کو ہتھیا لیا، یہ وہی شخص ہے جس نے بھارت کے عام انتخابات میں مودی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا عمران نیازی نے کہا تھا کہ نریندر مودی کی جیت پاکستان کے لئے بہترین ثابت ہوگی۔
Imran Niazi’s foreign policy 👇 pic.twitter.com/xFBHTGpaGs
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) May 2, 2022
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے یہودی لابی کے کہنے پر لندن کے میئر کے انتخاب میں مسلمان پاکستانی محمد صادق کے بجائے زیک گولڈ سمتھ کی انتخابی مہم چلائی عمران نیازی کا مشن پاکستانیوں کو گمراہ کرنا ہے،قوم اس مکار اور عیار کو سمجھے، عمران نیازی نہ صرف ملک میں اقتصادی تباہی کا ذمہ دار ہے بلکہ اس شخص نے ملک کی خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا ہے سی پیک کو روکنے میں بھی عمران خان اور ان کے مشیروں کا ہاتھ رہا ہے۔
پی ٹی آئی کیجانب سے معید پیرزادہ کو 3سال 7 ماہ میں "گلوبل ویلیج سپیس ڈاٹ کام” کے ذریعے…
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور ان کے حواری ملک کےلئے تباہی کا سامان ہیں، عمران نیازی نے پاکستان کے ریاستی اداروں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے پاک فوج، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، نیازی برگیڈ نے ملک اور معاشرے کے بنیاد کھوکھلے کرنے کے لئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی کہا تھا کہ حکومت گرانے کی سازش کر کے اور ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر 22 کروڑ عوام کے اوپر کٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کر کے کیا آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا انہیں بڑھاوا دیا ہے؟ہ کیا امریکی اقدام سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟-