نیازی حکومت کے خاتمے میں ہی ملک و قوم کی بھلائی ہے۔مائزہ حمید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مسلسل تکلیف دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے
مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جانب سے دی جانے والی تکالیف عوام کے لئے اب نا قابل برداشت ہو چکی ہیں سٹیٹ بینک کی خود مختاری کے نام پر ملکی معیشت کو عملی طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے موجودہ حکومت عوام کی حمایت کھو چکی ہے ہر شعبے میں ناکامی اور تباہی کے آثارنظر آرہے ہیں اس لئے عوام مایوسی کا شکار ہیں ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنا انتہائی تشویش ناک امر ہے اس سے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے
مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ قرضوں کے حصول میں بھی نیازی حکومت نے سابقہ تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے بعد اب پی ٹی آئی حکومت چین، روس اور قازقستان سے بھی مزید قرضہ لے رہی ہے نیازی حکومت نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ان سلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس معاشی ترقی کا پلان نہیں ہے صدارتی نظام کے نفاذ کا شوشہ انہوں نے اپنی نااہلی اور نالائقی چھپانے کے لئے چھوڑا ہے نیازی حکومت کے خاتمے میں ہی ملک و قوم کی بھلائی ہے۔
عام عوام کے ساتھ تبدیلی سرکار نے بہت ظلم کر لیا ،مائزہ حمید
عمران نیازی نے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ،مائزہ حمید
سلیکٹڈ حکمرانوں سے اب اچھائی کی توقع نہیں،مائزہ حمید
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم سے مسکراہٹ بھی چھین لی گئی ،مائزہ حمید
وزیر اطلاعات رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، مائزہ حمید
عوام کو بچانا ہے عمرونا وائرس کو بھگانا ہے،مائزہ حمید
عمران نے اپنے وزیروں،مشیروں کو این آر او دے دیا،مائزہ حمید
پاکستان نے کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی،مائزہ حمید
ہمیں نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان چاہیے،مائزہ حمید
نالائق حکمران بتائیں ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر کہاں گئے؟ مائزہ حمید
تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو خطرے سے دوچار کر دیا ،مائزہ حمید
تین سال سے ن لیگی منصوبوں پر تختیاں لگا کر گزارہ کر رہے ہیں،مائزہ حمید