چاقو کے وار کر کے ملزم نے جواں سالہ لڑکی کو زخمی کردیا

0
61

راوی روڈ میں ملزم نے چاقو کے وار کر کے جواں سالہ لڑکی کو زخمی کردیا،

پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔ پولیس کی مطابق راوی روڈ کے علاقے میں پندرہ سالہ لڑکی سکول سے واپس آرہی تھی کی ملزم اکرم نے حملہ کر دیا ،ملزم نے لڑکی کے بال کاٹ دیئے اور چاقو کے وار کر کے زخمی کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے متاثرہ کے بیان پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکرم کے گھر پر چھاپہ مارا تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے اس کے بھائی اورنگزیب کو حراست میں لے لیا ہے

پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، درج ایف آئی آر کے مطابق میری بیٹی واپس آ رہی تھی تو ملزم ہاتھ میں چھری لئے کھڑا تھا ، ملزم نے زبردستی نقاب اتارنے کی کوشش کی ، بال کاٹ دیئے، ہاتھ پر وار کیا،محمد اکرم جس کی عمر 48 سال ہے اس سے قبل بھی میری بیٹی کو ہراساں کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

راوی روڈ، لڑکی کو چھری کے وار سے زخمی کرنے کا معاملہ ڈی آئی جی آپریشنزکا حکم، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ایف آئی آرمتاثرہ بچی کی والد کی مدعیت میں درج کی گئی۔ مقدمہ میں 354، 337/V،509(ii) دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔جلد ملزم اکرم کو گرفتار کر لیا جائیگا۔

قبل ازیں انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے ،اے ٹی ایم مشینوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالے گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ جبران اور اس کا ساتھی عثمان گل شامل ہیں ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،3موٹر سائیکلیں، لیپ ٹاپ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان ATMمشینوں میں شہریوں سے گن پوائنٹ پرنقدی سے محروم کر دیتے تھے ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے100سے زائدمقدمات ٹریس کئے گئے ہیں، انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو گرفتار کیا،

قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کی ہدایت پر موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا گیا ہے، نشتر کالونی پولیس کی کارروائی، سابقہ ریکارڈ یافتہ موٹرسائیکل چور شاہد گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزم گلی محلوں میں گھومتا اور بغیر لاک کھڑی کے موٹرسائیکل کو ٹارگٹ کرتا تھا،ملزم کے انکشافات پر چوری کی گئی 04 موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

Leave a reply