نائجر کی قومی اسمبلی کے صدر کی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

0
108

پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے، نائجر کی قومی اسمبلی کے صدر سینی اومارو کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی ہے

نائجر کی قومی اسمبلی کے صدر سینی اومارو کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات ہوئی ہے،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نائجر کے مابین برادرانہ اور مستحکم، تعلقات ہیں، پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں، اقتصادی ترجیحی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان، نائجر سمیت افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی، اقتصادی و کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے،

وزیر خارجہ نے نائجر کے دارالحکومت نیامے میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے انعقاد اور بھرپور میزبانی کو سراہا وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر نائجر کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے قرارداد کی بھرپور حمایت پر نائجر قیادت کا شکریہ ادا کیا

مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر دو طرفہ تعاون باعث اطمینان ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کا فروغ خوش آئند ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور نائجر کے مابین پارلیمانی تعاون کے معاہدے کا خیر مقدم کیا صدر نایجر اسمبلی سینی اومارو نے مشکل وقت میں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہتے ہوئے پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

عمران خان نے کیسے ہتھیار ڈالے؟ سعودی عرب سے پاکستان کو کیا کچھ ملا؟ اہم انکشافات

Leave a reply