خاوند کے ظلم کی وجہ سے نکاح تحلیل،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

0
68
supreme court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے خاوند کے ظلم کی وجہ سے نکاح کے تحلیل کے دعوے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ خواتین ظلم و ستم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کرنے کا دعوی کر سکتی ہیں، سپریم کورٹ نے خواتین کو خاوند کے ظلم و ستم اور ناروا سلوک کہ بنا پر نکاح کے تحلیل کی اجازت کی توثیق کر دی، عدالت عظمیٰ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ فیملی کورٹ کا خاتون طیبہ عمبرین کا شوہر شفقت کیانی سے ظلم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کرنے کا حکم برقرار رکھا جاتا ہے، اپیلیٹ اور پشاور ہائیکورٹ نے ظلم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کا دعوی خلاء میں تبدیل کیا تھا، سپریم کورٹ نے اپیلیٹ کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا نکاح تحلیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا،

تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ازدواجی رشتہ شوہر اور بیوی کے درمیان اعتماد کا ہوتا ہے، بیوی ذہنی یا جسمانی ظلم کہ بنا پع شوہر سے نکاح کے تحلیل کا دعوی دائر کرنے کی حقدار ہوتی ہے، شوہر کا بیوی کے دعوے کے بدلے ازدواجی حقوق پورے نا کرنے کا دعوی مہر کی ادائیگی سے بچنے کا محرک ہو سکتا ہے،

کے پی کی رہائشی طیبہ عمبرین نے شوہر اور سسرال کے نارروا سلوک پر نکاح کے تحلیل کا دعوی 2014 میں کیا تھا

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

Leave a reply