دوران عدت نکاح کیس، سزا کے خلاف اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر دیا گیا
پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کا تبادلہ کر دیا گیا،گزشتہ روز انہوں نے عدالت میں اپیل میں دلائل دیئے تھے، رانا حسن عباس کی جگہ پراسیکیوٹر عدنان علی کو تعینات کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی جانب سے لکھا گیا خط بھی سامنے آیا ہے جس میںکہا گیا ہے کہ ” آپ نے بغیر اجازت میڈیا چینلز پر کیسز سے متعلق بیان جاری کیے، آپ کو عدالتوں میں پیش ہونے سے فوری روکا جاتا ہےاپنے سوشل میڈیا سے تمام مواد حذف کریں”.
اسلام آباد سے سینئر کورٹ رپورٹرثاقب بشیر ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اہم خبر ، کل غیر معمولی معاملہ ہو گیا عدت کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سیشن کورٹ اپیل میں سرکار کی جانب سے پیروی کرنے والے اسسٹنٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر رانا حسن عباس کو عدت کیس سے الگ کر کے دوسری عدالت بھیج دیا گیا رانا حسن عباس نے کل دوران سماعت موقف اختیار کیا تھا کہ ” یہ کیس اسلام آباد سول کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں آتا کیونکہ نکاح لاہور ہوا ہے ” پراسیکیوٹر نے کل ہی یہ سوال اٹھایا کل ہی اس کا تبادلہ دوسری عدالت کرکے اس کی جگہ نئے پراسیکوٹر کو عدت کیس سونپ دیا گیا ، ماضی میں نور مقدم کیس سمیت ہائی پروفائل کیسز میں رانا حسن عباس کیسز کی زبردست طریقے سے پیروی کر چکے ہیں
اہم خبر ، کل غیر معمولی معاملہ ہو گیا عدت کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سیشن کورٹ اپیل میں سرکار کی جانب سے پیروی کرنے والے اسسٹنٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر رانا حسن عباس کو عدت کیس سے الگ کر کے دوسری عدالت بھیج دیا گیا رانا حسن عباس نے کل دوران سماعت موقف اختیار کیا تھا کہ "… https://t.co/Bcg6sv69BH pic.twitter.com/qL4H7l1C7J
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) April 10, 2024
دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،
سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی
سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم
سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان
عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ