عمران صاحب کے گھر جانے کا وقت ہوا توچیخیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں،ن لیگ

عمران صاحب کے گھر جانے کا وقت ہوا توچیخیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں،ن لیگ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے فیصل واوڈا نااہلی فیصلے پر ردعمل دیا ہے

فیصل واوڈا کی نااہلی پر بلاول زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ ڈاؤن ہوگئی

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فیصل واوڈا کی نااہلی کا فیصلہ پیپلزپارٹی کے موقف کی فتح ہے ،
پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل نے جھوٹے شخص کو منطقی انجام تک پہنچایا، فیصل واوڈا کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے ،اب جھوٹوں کی نانی عمران خان کی باری ہے ، عمران خان بھی انصاف سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈز کا فیصلہ بھی سنائے ،عمران خان نے بھارتیوں اور یہودیوں سے بھی چندہ وصول کیا

قبل ازیں وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کو مبارکباد دی ہے، سعید غنی کا کہنا تھا کہ قادر خان مندوخیل نے 2018 سے فیصل واوڈا کی جعلسازی اور دھوکہ دہی کے خلاف قانونی جدوجہد کی ۔فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی نے ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی جعلسازوں کا ٹولہ ہے۔ الیکشن کمیشن، سندھ ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پونے چار سال تک جدوجہد پر پیپلزپارٹی عبدالقادر مندوخیل کو سلام پیش کرتی ہے فیصل واوڈا نے دہری شہریت کے باوجود پہلے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور بعد ازاں سینیٹ میں چور دروازے سے داخل ہوئے۔ آج کے الیکشن کمیشن نے انہیں تاحیات نااہل اور ساڑھے تین سال تک بطور وزیر اور ایم این اے جتنی تنخواہیں اور مراعات لی ہیں وہ دو ماہ میں واپس کرنے کے احکامات دئیے ہیں ہم 2018 کے الیکشن سے یہ بات کہتے آرہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعظم سے لے کر پوری جماعت جھوٹ پر کھڑی ہے

ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اس وقت کوئی بھی الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، سب ن لیگ کا ٹکٹ مانگ رہے ہیں،فیصل واوڈا نے جھوٹی گواہی دی، عدالت کو چاہیےفیصل واوڈا کیس کا جلد فیصلہ کرے، عوام اب عمران خان کو نہیں چاہتے، پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب کو کیا دیا؟ ایم کیو ایم، جی ڈی اے سمیت سب عوام کے ووٹ سے اسمبلی میں آئے ہیں،

قبل ازیں وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وقار مہدی،جاوید ناگوری،تمام ڈسٹرکٹ کے صدور،پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ،یوتھ، پی ایس ایف،پیپلز ڈاکٹرز فورم،لائرز فورم کے صدور بھی شریک ہیں اجلاس میں 27 فروری سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ اور ذیلی ونگز کے صدور نے لانگ مارچ کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں، لانگ مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں جانے والے کارکنان اور گاڑیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے لئے کراچی سے ہزاروں کارکنان اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ یہ لانگ مارچ ایک ایسی تحریک ثابت ہوگی جو اس ملک کی نئی تاریخ رقم کرے گی۔ موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ نام نہاد عمرانی حکومت کے خاتمہ کیلئے یہ مارچ سنگ میل ثابت ہوگا۔ آج اس ملک کے 22 کروڑ عوام اس نااہل حکومت کے ہاتھوں یرغمال بن چکیں ہیں۔27 فروری کا لانگ مارچ اس سلیکٹیڈ اور نالائق حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فیصل آباد میں اپوزیشن جماعتوں پر تنقید پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کی تقریر سے لگتا ہے کہ گھبرانے اور سکون کے دن قریب آگئے ہیں،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف شہباز شریف ہی کی اب تقریریں سننا پڑیں گی ایک گھنٹہ کریں یا12 گھنٹے،عوام کو مبارک ہو، عمران صاحب نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا اعلان کر دیا ،آپ کو گھر بھیج کر تاریخی نااہلی، نالائقی، کرپشن اور لوٹ مار سے نجات دلائیں گے عمران صاحب نے آج خطرناک بننے کی ناکام کوشش کی عمران صاحب بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے،18سال چور چور کا شور مچانے والے عمران مافیا کو قوم پہچان چکی ہے،عمران صاحب کے گھر جانے کا وقت ہوا ہے تو ان کی چیخیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں،عمران صاحب طاہر اقبال، ارشد کے اکاونٹس میں 500ارب آپ فارن فنڈنگ آ تے ہیں کامیاب معاشرے کیلئے آپ جیسے چور مافیاز اور کارٹلز کے سرپرست سے نجات ضروری ہے،

فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

عدالت نے دیا فیصل واوڈا کو ایک اور جھٹکا

دوہری شہریت،فیصل واوڈا نے ایک بار پھر بڑا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس، ایک اور مگر آخری موقع مل گیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ملتوی،ن لیگ مفاہمت چاہتی ہے یا منافقت، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نااہلی کیس،آخری تاریخ دے دی، اب مزید نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

فیصل واوڈا تاحیات نااہل،2 ماہ میں تنخواہیں،مراعات واپس کرنیکا حکم،سینیٹرشپ بھی گئی

جھوٹ بولنے پر شرم آنی چاہئے، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی آئے گا؟ نااہلی فیصلے پر تبصرے

Comments are closed.