ڈیرہ غازیخان: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری قلفیوں کی بھاری مقدار تلف کردی

ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری قلفیوں کی بھاری مقدار تلف کردی،4 ہزار غیر معیاری قلفیاں، 500 لٹر ملاوٹی محلول، 15 کلو مصنوعی مٹھاس تلف،20 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل بھی ضبط،آئس کریم فیکٹری کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام تک ملاوٹ سے پاک خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوٹ چٹھہ میں آئس کریم فیکٹری پر کارروائی عمل میں لائی۔دوران انسپکشن مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ سے ناقص آئس لولیز تیار کی جارہی تھیں۔ناقص قلفیاں،دیگر اشیاء تلف کر کے مالکان کو جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ مصنوعی مٹھاس کم عمر بچوں کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔

Leave a reply