عدالت نے پولیس کو کمرہ عدالت سے وکلاء کے علاوہ تمام افراد کو نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں اہم ریکارڈ موجود ہے،پولیس سب کو باہر نکالے یہاں رش ختم کیا جائے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری شوگرملزکیس،مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی، احتساب عدالت کے جج نے حاضری کے بعد مریم نواز کو بیٹھنے کی اجازت دے دی،
عدالت نے کہا کہ آپ کی حاضری ہو گئی ہے آپ بیٹھ سکتی ہیں ،سیکیورٹی کا مسئلہ ہے عدالت میں رش نہ لگایا جائے، عدالت کے منع کرنے کے باوجود ن لیگی کارکنان کی جانب سے شور جاری رہا جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہا رکیا،مریم نواز کے وکلاء نے سائیڈروم میں مریم نوازکےساتھ مشاورت کی اجازت کی درخواست کی تو عدالت نے اجازت دے دی،اور کہا کہ وکلاملاقات کر لیں مگر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی دوسرا نہ ہو،
عدالت نے پولیس کو کمرہ عدالت سے وکلاء کے علاوہ تمام افراد کو نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں اہم ریکارڈ موجود ہے،پولیس سب کو باہر نکالے یہاں رش ختم کیا جائے.
ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کہا کہ مجھے یہاں سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں ، جس پر مریم نواز نے کہا کہ جب تک ہم یہاں موجود ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب پیش کیا جائے گا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس تیار کر رہے ہیں، جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا.
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور 23 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنان عدالت کے باہر جمع ہو چکے ہیں جو قیادت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں. مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر اور پرویز رشید بھی عدالت میں پہنچ چکے ہیں
بہت ہو گیا جسمانی ریمانڈ، مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کے والد سابق وزیراعظم نواز شریف بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نواز شریف سے ملاقات کا دن بھی جمعرات کو مقرر ہے ،مریم نواز سے صرف اہلخانہ ملاقات کر سکتے ہیں
مریم نوازکیلئے کوٹ لکھپت جیل میں بیٹرکلاس کی منظوری دی گئی تھی ، بی کلاس کےتحت مریم نوازکوٹی وی،اخبارکی سہولت دی جائے گی .
مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند
نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی
احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے