سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری پر واویلا تو ن لیگی کارکنان نے کیا لیکن خون دینے کوئی نہ پہنچا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سروسز ہسپتال میں داخل ہیں، انہیں خون کے پلیٹلٹس کم ہونے پر ہسپتال منتقل کیا، نوا ز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ شیئر کی تھی جس کے بعد ن لیگی کارکنان نے احتجاج کیا ، شہبا زشریف بھی نیب آفس پہنچے اور نواز شریف کو نیب نے ہسپتال منتقل کر دیا.

نواز شریف کی طبیعت قدرے بہتر ہے، نواز شریف کو خون لگایا گیا ہے لیکن نواز شریف کو خون کس نے دیا؟ سوشل میڈیا پر نواز شریف کی بیماری کے خلاف احتجاج کرنے والے اور حکومت کو طعنے دینے والے ن لیگی کارکنان صرف سوشل میڈیا پر ہی خون دیتے رہے ،حسین نواز کی جانب سے اپیل کے باوجود ن لیگی کارکنان نے نواز شریف کو خون نہیں دیا، شہباز شریف نے اگرچہ خون دینے والوں کا شکریہ ادا کیا تاہم کسی ایک بھی ن لیگی کارکن نے نواز شریف کو خون نہیں دیا.

نواز شریف کے قریبی دوست کے خلاف نیب اپیلیں خارج

سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والے ن لیگی کارکنان نے ٹویٹر پر تو اودھم مچائے رکھی لیکن اپنے قائد کو خون کا ایک قطرہ نہ دیا، نواز شریف سے ہسپتال میں ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کے علاج کے لئے ہدایات دی ہیں،

آزادی مارچ، پہلی بڑی گرفتاری …جے یو آئی رہنما ضمانتیں کروانے پر مجبور

نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز اسپتال لاہورمیں زیرعلاج ہیں،نواز شریف کو کسی بھی قریبی رشتہ دار اور کارکن نے خون نہیں دیا،نوازشریف کو نجی کالج کے 4طالب علموں نے خون دیا،18سالہ طلباکے تازہ خون سے سفید خلیےلیے گئے ،

شہباز شریف نے نوازشریف کو خون دینے کی درخواست کی تھی ،شہباز شریف سے بیمارہونے کی وجہ سے خون نہیں لیا گیا،نواز شریف اورشہبازشریف کا خون او پوزیٹیو ہے.

نواز شریف کے جسم سے کسی بھی قسم کی بلیڈنگ نہیں ہوئی.نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں .نواز شریف کو چوتھی پلیٹ لیٹس سیلز کی میگا کٹ گزشتہ رات لگائی گئی تھی.

 

نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر میاں صاحب کو کچھ بھی ہوا تو قتل کا مقدمہ پاکستان کی کسی بکاؤ کورٹ میں نہیں بلکہ ہیگ میں انٹرنیشنل کورٹ اف جسٹس میں عمران خان اور سلیکٹر کے خلاف درج ہوگا.نواز شریف کا صرف ایک جرم طاقتوروں کو کرپشن سے روک کر پیسہ عوام پر لگایا۔

نواز شریف کا طبی معائنہ،کیا واقعی زہر دیا گیا تھا؟ سچ سامنے آ گیا

قبل ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے سب احباب کا شکرگزار ہوں جو میرے بڑے بھائی اور قائد نواز شریف کو خون کا عطیہ دینے اتنی بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے- میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تمام ورکرز اور عوام کا بھی شکرگزار ہوں جو مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ جزاک اللہ!

نواز شریف سے ہسپتال میں کس کس نے ملاقات کی؟ سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

Shares: