مزید دیکھیں

مقبول

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین جائیں گے

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اتوار کو پانچ...

صدر ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی معائنے میں...

ٹرمپ انتظامیہ نے عربی ٹی وی چینل "الحرہ” کی فنڈنگ روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی حکومت کے زیرِ سرپرستی...

نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ، والدین نے درندے کو بچانے کی کیسے کوشش کی؟

نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ، والدین نے درندے کو بچانے کی کیسے کوشش کی؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونیوالے نور مقدم قتل کیس میں اہم ترین پیشرفت سامنے آئی ہے ،

انگیریزی اخبار دی نیوز میں زاہد گشکوری کی شائع ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کاروں نے قتل کی وجوہات جاننے کیلئے اپنی توجہ مرکزی ملزم ظاہر کے والدین کی جانب مرکوز کر لی ہے ملزم کے والد ذاکر جعفر نے تمام معاملے کو چوری کی واردات کے دوران پیش آنے والے حادثے کا رنگ دینے کیلئے بھر پور کوششیں کیں اور مختلف لوگوں سے رابطے کئے،

کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کو یہ معلوم ہوا ہے کہ ذاکر جعفر نے کسی دوست سے مدد طلب کرتے ہوئے پولیس کو چوری کی رپورٹ کرنے کا کہا تھا جس کی وجہ سے ان کے اسلام آباد میں واقع گھر میں قتل کا واقع رونما ہوا۔ ان کے ایک دوست نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ مجھے ذاکر جعفر کا فون آیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میرے اسلام آباد والے گھر میں چوری ہوئی ہے، ڈاکووں نے پینٹنگز، قیمتی زیورات وغیرہ لے لیے ہیں ڈاکوﺅں نے میرے بیٹے ظاہر جعفر کو مارا پیٹا ہے مہربانی کرکے ہماری مدد کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فون نور مقدم قتل کے فوری بعد آیا تھا اس کے بعد انہوں نے پھر سے فون کیا اور بتایا کہ میرے بیٹے نے جعفر ہاﺅس میں ایک ڈکیت کو قتل کردیا ہے اب ہم اس قتل کے معاملے سے کیسے جان چھڑائیں ان کے دوست کا مزید کہنا تھا کہ ظاہر نے اپنے والد سے جھوٹ بولا تھا اور نور مقدم کے قتل سے متعلق نہیں بتایا تھا ، دی نیوز میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق اس کے بعد عصمت جعفر نے انہیں فون کرکے مدد طلب کی اور کہا کہ وہ اس قتل کے کیس کے لیے ایک وکیل کی خدمات حاصل کریں جو ڈکیتی کا کیس عدالت میں لڑے جعفر فیملی کے دو فیملی فرینڈز اور تین ساتھیوں نے نجی ٹی وی کو تصدیق کی ہے کہ ذاکر جعفر اور عصمت جعفر نے شام چھ بجے سے رات ساڑھے نو بجے تک بار بار فون کیا تھا اور ان سے درخواست کی تھی کہ کس طرح اس قتل کے کیس کو چوری یا ڈکیتی کے کیس میں تبدیل کیا جائے

ایک فیملی فرینڈ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بظاہر والدین اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کررہے تھے حالانکہ وہ اس کے غصے کی وجہ سے 8 جولائی 2021 کو سزا کے طور پر نکال چکے تھے تحقیقات کاروں کا مزید کہنا تھا کہ باپ اور بیٹے کے درمیان 8 جولائی 2021 سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ 12 روز بعد ظاہر نے نور مقدم کے قتل سے تقریباً چار گھنٹے پہلے اپنے والد سے کچھ گھنٹوں کے لیے بات کی۔ اس کے والدین عید منانے کے لیے کراچی آئے ہوئے تھے۔ ظاہر نے 20 جولائی کو اپنے والد سے 18 منٹ بات کی اس کے بعد اپنی والدہ سے 23 منٹ تک بات کرت رہے۔ اس کے والدین اس وقت کراچی کلفٹن میں تھے۔  اپنے کراچی میں مقیم دوست سے بھی شام 6:16 پر بات کی اور اس سے مدد طلب کی۔ اس دوران  دو درجن کے قریب فون کیے۔ جب کہ  اپنی والدہ کو6:37 کو فون کرکے کہا کہ کچھ ڈکیت جعفر ہاﺅس میں داخل ہوگئے ہیں، انہوں نے اسے مارا پیٹا ہے اور کچھ قیمتی پینٹنگز چوری کرلی ہیں اس نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اس نے ڈکیتوں سے مقابلہ کیا ہے اور ان میں سے ایک کو قتل کردیا ہے۔

یہ وہ وقت تھا جب والدین نے فینکس سیکورٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کی مدد لی۔ تفتیش کاروں نے مزید انکشاف کیا کہ والدین نے واقعے کے فورا بعد شام 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے کے درمیان ایک سیکورٹی فرم کے سربراہ سے 10 بار بات کی ، اس قتل کے معاملے سے نمٹنے کے لیے اس کی مدد مانگی۔

تحقیقات کار یہ سوال کررہے ہیں کہ اگر ان تمام سرگرمیوں کا مطلب یہ ہے کہ والدین پہلے ہی جان چکے تھے کہ کچھ غلط ہونے والا ہے تو وہ اسلام آباد میں وقوع پذیر اس سانحے کو روکنے میں کیوں ناکام رہے۔

قبل ازیں نور مقدم قتل کیس میں ٹیلی فون ڈیٹا کا فرانزک کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سامنے رپورٹ پیش کی گئی ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس افضال کوثر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نور مقدم کیس کا چالان بہت جلد پیش کر دیا جائے گا ڈی این اے کی رپورٹ آتے ہی چالان مکمل کر کے داخل کر دیں گے۔ کمیٹی نے ٹیلی فون ڈیٹا کا فرانزک کرانے کی ہدایت کی ہے۔

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں توسیع

نورمقدم کیس، ان شاء اللہ درندے کو پھانسی لگے گی، مبشر لقمان

نورمقدم کیس، فارنزک رپورٹ آگئی. وحشی درندہ قتل سے پہلے دو دن نور سے کیا کرتا رہا. دل دہلا دینے والے انکشافات.

پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی  ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

نور مقدم کیس. عصمت دری، بدترین تشدد، ڈی این اے، فنگر پرنٹ. ظاہر جعفر کو پھانسی کب ہوگی؟ سب کچھ سامنے آگیا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan