نور مقدم قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ،ہمیں مقتولہ کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے،سپریم کورٹ

0
34
نورمقدم قتل کیس،اسلام آباد پولیس کی وضاحتیں،قتل سے قبل زیادتی کی گئی تھی،پولیس

نور مقدم قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ،ہمیں مقتولہ کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے،سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کے حوالہ سے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی

جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ عصمت جعفر کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہاں ذکر ہے؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عصمت جعفر کا ہائیکورٹ کے فیصلے میں ذکر ہی موجود نہیں،وکیل نے کہا کہ قتل کا مقدمہ ظاہر جعفر پر ہے، والدین قتل کے وقت کراچی میں تھے، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف نورمقدم کیس کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں،

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نور مقدم قتل ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے،ہمیں مقتولہ کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے،کیس کے حقائق کو سمجھنے کیلئے معلومات لے رہے ہیں،

جسٹس عمر عطا بندیال کے خاندان میں فوتگی کے باعث سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران سماعت کہا کہ میرے خاندان میں فوتگی ہوگئی ہے مجھے لاہور جانا ہے،معلوم ہوا ہے کہ میری فیملی میں فوتگی ہوگئی ہے، ابھی فوری طور پر لاہور روانہ ہونا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر استغاثہ عصمت ذاکر کی حد تک شواہد پیش کرے . وکیل ملزمان خواجہ حارث نے کہا کہ فرانزک رپورٹس بھی موصول نہیں ہوئیں، ہائیکورٹ نے 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم سے شفاف ٹرائل کا حق متاثر ہوگا، جس پر عدالت نے کہا کہ شفاف ٹرائل کا حق لازمی ہے تاہم مقدمہ نمٹانے میں تاخیر سے اضطراب بڑھتا ہے، سپریم کورٹ نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کیس 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،ذاکر جعفر اورعصمت ذاکر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی اسلام آباد ہائیکورٹ نےملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں اپیل ایڈووکیٹ خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ کیا واقعہ کی اطلاع نا دینا جرم کی معاونت ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ107 کا غلط جائزہ لیا، عصمت جاہ اور ذاکرجعفر سے قتل کی وجہ عناد بھی منسوب نہیں کی گئی جب کہ ایسے شواہد موجود نہیں کہ والدین کو بیٹے کے قتل کے ارادوں کا معلوم ہو .درخواست میں کہا گیا کہ کسی شریک ملزم کے بیان کی بنیاد پر درخواست ضمانت خارج نہیں کی جاسکتی کیس کا مکمل چالان بھی ابھی تک ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوا اور دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت دے کرہائیکورٹ نے دائرہ اختیارسے تجاوزکیا دو ماہ میں فیصلے کا حکم ملزمان کے حقوق اورشفاف ٹرائل کے اصولوں کیخلاف ہے جلد بازی میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم سے ملزمان کا حق دفاع متاثرہوگا درخواست مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس تحقیقات یک طرفہ اور جانبداری پر مبنی ہیں جب کہ ملزمان جیل میں رہ کرکیس میں اپنا دفاع بھی درست انداز میں نہیں کرسکیں گے کیونکہ جیل میں رہ کر ملزمان کا اپنے وکلا کے ساتھ رابطہ بھی بہت مشکل ہوتا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزمان کی ضمانت خارج کرکے کہا تھا کہ بادی النظر میں ملزمان کی اعانت جرم میں ثابت ہوتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 8 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی، ملزمان اڈیالہ جیل میں ہی قید رہیں گے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں

@MumtaazAwan

واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف

نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج

ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل

قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل

نورمقدم کیس، ایڈووکیٹ جنرل کو کہیں کہ وہ خود آ کر دلائل دیں، عدالت کے ریمارکس

نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورک کی عمارت دوبارہ کھلوانے کی درخواست

نور مقدم قتل کیس ،ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

Leave a reply