نور مقدم کیس کے کتنے پیسے لیے؟ وکیل نے سب کچھ بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نور مقدم قتل کیس کا گزشتہ روز فیصلہ آیا، عدالت نے نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی،مبشر لقمان نے نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام کھرا سچ میں انکشاف کیا کہ نورمقدم قتل کیس کے وکیل خاور شاہ نے اس کیس کے کوئی پیسے نہیں لیے، نجی ٹی وی پر نور مقدم قتل کیس کے وکیل شاہ خاور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکے خلاف ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں، وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا، آج کا فیصلہ مناسب اور پر اطمیینان فیصلہ ہے،مین فوکس مرکزی ملزم تھا جس نے بہیمانہ جرم کیا، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے فیصلہ سنایا ، ہم نے جو کیس عدالت میں پیش کیا، وہ بڑا مضبوط تھا، اسکے دو سہولت کار تھے جنہوں نے اسکی اعانت میں کلیدی کردار ادا کیا ، انکو بھی دس دس سال کی سزا ہوئی، نورمقدم کی روح آج بڑی مطمئن ہو گی، وہ پاکستانی جو افسردہ تھے اس کیس کے بارے ، آج انصاف فراہم ہو گیا ہے، سب کو ،جو ایک تاثر تھا کہ ملزم فیملی بااثر ہے اپنا اثر رورسوخ استعمال کرے گی وہ تمام چیزیں کارگر نہیں ہوئیں، اور انصاف کا ہی بول بالا ہوا.،
https://twitter.com/pnnnewspk/status/1496941753013841921
ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ منیزے جہانگیر کا کہنا تھا کہ جو سزا ملی ہے ،پچیس سال ظاہر جعفر کو جنسی زیادتی کی وجہ سے، دس سال اغوا کی وجہ سے ملی ہے، سزائے موت قتل کی وجہ سے ہے، پانچ لاکھ معاوضہ نور مقدم کی فیملی کو دینا ہے،
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1496764817285128201
قبل ازیں نورمقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے فیصلہ سنایا،عدالت نے شریک ملزمان ظاہر جعفر کے ملازمین جمیل اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ،عدالت نے ملزم کے والدین کو بری کر دیا،عدالت نے تھراپی ورکس ملازمین کو بھی بری کر دیا ،کمرہ عدالت میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ،نورمقدم کے والد شوکت مقدم بھی فیصلہ سننے کے لیے کمرہ عدالت میں موجود تھے کمرہ عدالت میں وکلاء اور میڈیا نمائندگان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت کے باہرپولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،جب فیصلہ سنایا گیا تو نور مقدم کا قاتل ظاہر جعفر بھی عدالت میں موجود تھا،
:کس کوکیوں اورکتنی سزا دی ؟ نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ،
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
نور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم
نور مقدم کیس زندہ رکھنے پر مبشر لقمان کا شکریہ، جویریہ صدیق
آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو
انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز
مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے
نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل