پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو احسن اقبال کو برطرف کرتے،دانیال عزیز پھٹ پڑے

پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر مہنگائی ہوئی گزشتہ برسوں میں،
0
181
daniyal

ن لیگ سے اختلافات ہوئے یا کیا معاملہ، دانیال عزیز نے احسن اقبال پر تنقید کیوں کی؟

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اختلافات کی باتیں صحیح نہیں، مہنگائی بے روزگاری نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، لوگ شدید تکلیف میں ہیں، کچھ نظر آنا چاہئے کہ معیشت بہتر ہونا چاہئے، جب تک ماضی کا احتساب نہیں کریں گے،مسائل حل نہیں ہوں گے، مستقبل کی منصوبہ بندی ویسے نہیں کی جا سکتی، میں نے بات کی کہ احسان اقبال جو ایک کمیٹی کے چیئرمین تھے انہوں نے کیا کام کیا؟ پرائس مانیٹرنگ کمیٹی حکومت کا وہ ادار ہ ہے جہاں چاروں صوبے، تمام محکمے ضرورت کے وقت بلائے جاتے ہیں،اس ادارے کی مقصد مہنگائی پر کنٹرول کرنا ہے، اس کو کام کرنا چاہئے تھا، پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر مہنگائی ہوئی گزشتہ برسوں میں،

دانیال عزیز کاکہنا تھا کہ جو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی تھی اسکے چیئرمین احسن اقبال تھے، اسلئے ان پر تنقید کی، اتحادی حکومت تھی لیکن اس کمیٹی میں کسی اور جماعت کا کوئی کردار نہیں تھا، عوام اب جواب مانگ رہی ہے، مہنگائی کو کم کرنے کے لئے ن لیگ کام کرتی ہے لیکن سولہ ماہ میں مہنگائی نے عوام کو شکست و ریخت کر دیا ہے

دانیال عزیز کاکہنا تھا کہ جماعت کے ساتھ میرا اختلاف نہیں، میں نے ایک ایشو اٹھایا ہے، کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جماعت میں اسلئے ہیں کہ لوگوں کی زندگی بہتر کر سکیں لیکن اگر احتساب نہیں کرین گے تو دوبارہ غلطیاں‌ہوں گی،

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال پر کڑی تنقید کی تھی اور کہا کہ احسن اقبال ہی مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ احسن اقبال بلدیاتی حکومتوں کے بارے میں خودکو عقل کُل سمجھتے ہیں، احسن اقبال کو مقامی حکومتوں سے متعلق تقریر جھاڑنے سے پہلے جواب دینا چاہیے کہ وہ جب (گزشتہ دور حکومت میں) پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے تو ریکارڈ توڑ مہنگائی پر قابو کیوں نہ پاسکے؟ اس نااہلی کی وجہ سے ہماری حکومت عوامی سطح پر مکمل ناکام ہوگئی تھی، ہماری پارٹی مسلم لیگ ن مہنگائی کو کم رکھنے کا بہت اچھا ریکارڈ رکھتی تھی، لیکن مہنگائی کی وجہ سے ہماری پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا،غریب عوام کو کمر توڑ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا جو احسن اقبال کی مکمل نا اہلی اور ناکامی تھی، پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو ناکامی پر یقیناً احسن اقبال کو برطرف کر دیا جاتا، الیکشن سرپر ہیں اور پارٹی مہنگائی کا نوٹس نہ بھی لے تو عوام ہرحال میں لیں گے، اب وہ ووٹ کو جاری مہنگائی سے جوڑ رہے ہیں جس کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں

سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

 ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

Leave a reply