ملک کو’’نانی ویہڑا‘‘سمجھ رکھا، لاہور میں خیمے گاڑلئے،زرداری کا پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ غریبوں اور عوام کا استحصال صدیوں سے ہوتا آرہاہے
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے انکا مقابلہ کرنے کے لیے لاہور میں خیمے گاڑ رکھے ہیں ،انہوں نے ملک کو ’’نانی ویہڑا‘‘ سمجھ رکھا ہے کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو لے آتے ہیں، ہم نے اس ملک کو آئین دیا ہے عوام کی طاقت سے ان قوتوں کو شکست دینگے،
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب اب کہتے ہیں کہ سندھ کےلیے پلان بنا رہے ہیں،مریم نوازخیبرپختونخوا میں اپنی شکست پرجشن منا رہی ہیں،سیاست کے لیے اچھی زبان کی ضرورت ہوتی ہے، اپوزیشن والوں نےاقتدار میں رہ کرقرضوں سے ملک چلایا، مسلم لیگ ن کے پی کے سے فارغ، کسی نے ووٹ نہیں دیا،نوازشریف اور آصف زرداری نے قرضے لے کر ملک کا بیڑا غرق کردیا،
قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت ہوئی، آصف علی زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی، فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے مہلت مانگ لی،وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل دوں گا، احتساب عدالت اسلام آباد نے بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے 18 جنوری مقرر کر دی
مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع
دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب
بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر
بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر
آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس
زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی