سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل سے نہیں بڑھا سکتے۔
باغی ٹی وی : جدہ میں امریکا عرب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ دنیا کو مختلف چلینجز کا سامنا ہےعالمی معیشت کا استحکام تیل کی قیمتوں میں استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ترسیل کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
سعودی عرب نے روس کیساتھ تیل کی درآمد دگنی کردی
محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ تیل منڈی میں استحکام لانے کے لیے سعودی عرب نے اس سے پہلے ہی اپنی پیداوار کو 13 ملین بیرل تک لانے کا اعلان کر رکھا ہے سعودی عرب کے پاس تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل سے بڑھانے کی صلاحیت نہیں ہےعالمی معیشت کا استحکام تیل کی قیمتوں میں استحکام سے جڑا ہوا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کامزید کہنا تھا کہ ایران خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہےتوانائی کے پائیدار ذرائع کے لیےحقیقت پسندانہ اور ذمہ دارانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔
ایرانی بحریہ نے بحرہند میں ڈرون طیارے اتارنے کا اعلان کر دیا
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’عراق میں امن واستحکام پورے خطے کے لیے ضروری ہے جبکہ شام اور لیبیا کے مسائل سے پورا خطہ متاثر ہے ہم امید ظاہر کرتے ہیں کہ کانفرنس سے عرب ممالک اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے فروغ کا نیا باب کھلے گا۔
یاد رہےکہ امریکی صدر جو بائیڈن بطور صدر مشرق وسطیٰ کےاپنے پہلےدورے پر تھے اور اس دوران وہ اسرائیل بھی گئے تھے امریکی صدر بائیڈن مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے ہیں، بائیڈن نے چار روز مشرق وسطیٰ میں گزارے۔