ڈالر کی قیمت میں اضافہ،روپے کی بے قدری جاری

0
54

پی ڈی ایم کی حکومت آئی، مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ بنے، ڈالر نے اپنی اڑان جاری رکھی مہنگائی بڑھتی گئی، چار سال حکومت کرنے والے عمران خان تنقید کرتے نظر آئے تو مفتاح اسماعیل اپنی جماعت کا بھی نشانہ بنے، لندن سے اسحاق ڈار کو ڈالر کنٹرول کرنے کے لئے لایا گیا، اسحاق ڈار کے دعوے بھی اسوقت ہوا میں اڑ گئے جب ڈالر نے ڈار کی بھی نہ سنی اور اپنی اونچی اڑان جاری رکھی،

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر5 روپے 22 پیسے مہنگا ہوکربند ہوا، انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے پربند ہوا،

ملک کی کرنسی روپیہ مارکیٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی قدر کھوتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائرسے متعلق اعداد و شمار جاری کئے تھے جس کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے ساتھ ساتھ روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی جاری ہے

مزید یہ بھی پڑھیں
طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی

پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈ رز ایسوسی ایشن فرنٹ پیاف کے چیئرمین سینٹر ظفر اقبال چوہدری،سینئر وائس چیئرمین ہارون اشفاق چوہدری،وائس چیئرمین راجہ عدیل اشفاق نے ڈالر کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کے تاریخی زوال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ دی ہے۔ڈالر کی اونچی اوڑان میں روپے کی گرتی قدر انتہائی خوفناک ہے، سینئر وائس چیئرمین پیاف ہارون شفیق چوہدری نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی ڈالر میں تاریخی اضافہ معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،روپے کا زوال کئی سالوں کی ترقی کو ختم کردے گا روپے میں کمی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد درآمدی پٹرول و درآمدی ایل این جی بھی مہنگی ہوجائے گی۔پٹرول کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے جبکہ 30روپے فی لیٹر اضافہ کا عندیہ دیا جارہا ہے۔

ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد غیر ملکی قرضوں میں اربوں روپے اضافہ ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والا درآمدی خام میٹیریل بھی مہنگا ہوجائے گا جس سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں کمی سے ملکی برآمدات میں بھی کمی سے تجارتی خسارہ بڑھے گا۔

Leave a reply