اپوزیشن سن لے،وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی منظور ہو گا،فیاض الحسن چوہان
اپوزیشن سن لے،وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی منظور ہو گا،فیاض الحسن چوہان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وفاقی بجٹ منظور ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کا بجٹ بھی پورے تزک و احتشام کے ساتھ منظور ہو جاۓ گا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہر ڈیڑھ مہینے بعد "حکومت جانے والی ہے” کا راگ الاپنے والی متحدہ اپوزیشن کا ایڑھی چوٹی کا زور کسی کام نہ آ سکا۔ فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی بجٹ پاس ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن کی صفوں میں مشہور سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کے مشہور زمانہ شعر والا ماحول ہو گا۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا
وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص
بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس
وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے
آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق
کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال
قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب
صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن "توں شاکر آپ سیانا ایں، ساڈے چہرے ویکھ حالات نہ پچھ” کی جیتی جاگتی تصویر نظر آۓ گی۔ متحدہ اپوزیشن کے نام پر اس بکھرے ہوئے ہجوم نے اپنے اپنے ادوار میں پوری دلجمعی اور خشوع وخضوع کے ساتھ پاکستان کو لوٹا ہے۔ اب وزیرِ اعظم عمران خان کی صورت میں احتساب کا تازیانہ متحدہ اپوزیشن کے سروں پر برس رہا ہے۔
شریف خاندان مری میں صرف عیاشیاں کرنے ہی آتا تھا،عابدہ راجہ نے لگائے ایوان میں سنگین الزام