اپوزیشن کی اے پی سی؟ ن لیگ وفد میں مریم نواز شامل ہوں گی یا نہیں؟ اعلان کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے اے پی سی کے لیے 11رکنی وفد کا اعلان کردیا
مسلم لیگ ن کے گیارہ رکنی وفد کی قیادت شہبازشریف کریں گے،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازبھی وفد کا حصہ ہوں گی،شاہد خاقان عباسی،خواجہ آصف،احسن اقبال اور ایازصادق بھی وفد میں شامل ہیں،وفد میں پرویزرشید، سعد رفیق،رانا ثنااللہ، امیرمقام اورمریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے
گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نواز شریف کو فون کر کے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی جس کے بعد ن لیگی رہنما مصدق ملک نے اس بات کی تصدیق کی کہ نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک اے پی سی میں شریک ہوں گے
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتیں کانفرنس کی میزبان جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شامل ہونے والی جماعتوں کے قائدین سے رابطے مکمل کر لئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری ،سینٹر فرحت الللہ بابر سینٹر شیری رحمن نے اے پی سی کے شرکاء کو باقاعدہ دعوت نامے دینے کاسلسلہ جاری رکھا پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر نے ن لیگ لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے ملاقات کرکے اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی
نیر بخاری فرحت اللہ بابر شیری رحمن نے بی این پی بزنجو گروپ کے سینٹر محمد اکرم پختونخواہ میپ کےسینٹر عثمان کاکڑ بی این پی بزنجو کے سینٹر میر کبیر بج این پی مینگل کے سینٹر جہانزیب جمالدین اور جمیعت اہلحدیث کے سینٹر ساجد میر کو دعوت نامہ پہنچایا نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر نے بی این پی اے کے صدر اسرار اللہ زہری جمجعت علمائے اکستان نورانی کے شاہ اویس۔نورانی کو فون پر رابطہ کرکے اے ی سی میں شرکت کی دعوت دی اسرار اللہ زہری اور شاہ اویس۔ نورانی نے شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وفود کے ساتھ شرکت سے آگاہ کیا.
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کو اے این پی کے نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے اے پی سی میں وفد کے ہمراہ شرکت سے آگاہ کر چکے ہیں
جے یو آئی کے وفد میں مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی اور عبدالغفور حیدری شامل ہیں دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے وفود کے نام ارسال کردیئے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفود میں تبدیلی اپوزیشن جماعتوں کی اپنی صوابدید ہےوفود ناموں کی تبدیلی اپوزیشن جماعتوں کا اپنا فیصلہ ہوگا
اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس کی جگہ تبدیل کر دی گئی،اے پی سی کے لیے نجی ہوٹل میں ہال کی بکنگ کرا لی گئی،آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبرکو اسلام آباد میں ہو گی، اے پی سی میں 11 اپوزیشن جماعتوں کی قیادت و رہنما شرکت کریں گے،
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی
رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا
ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان
مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف
ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش
نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار
نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
اے پی سی کدھر گئی، عید سے پہلے جو کہا تھا آج وہی ہو رہا ہے، شیخ رشید
اک زرداری،اپوزیشن پر بھاری،پیپلز پارٹی اپوزیشن کے ساتھ بڑا ہاتھ کر گئی
حکومت کے خلاف اے پی سی کی کئی دنوں سے گونج سنائی دے رہی ہے تا اہم اب غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، اے پی سی کی مشاورت کے لئے بلاول لاہور آئے تو ن لیگ نے لفٹ نہ کروائی جس پر پی پی ناراض ہوئی، بلاول دوبارہ لاہور آئے تو ن لیگی وفد نے بلاول سے ملاقات کی، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، نواز شریف نے مولانا سے رابطہ کیا، شہباز شریف آصف زرداری سے ملے تا ہم اب لگتا ہے کہ حکومت کے خلاف ہونے والی اے پی سی میں کوئی اہم فیصلہ نہیں ہو پائے گا کیونکہ ماضی کی طرح اپوزیشن ایک بار پھر متحد ہونے کی بجائے تقسیم ہو رہی ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی واضح اکثریت ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے بل پاس کروا لینے پر اے پی سی کا غبارہ پھٹ چکا ہے.