آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس آرڈر 2002 پر عمل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو پولیس آرڈر پر 30 روز میں عمل کی ہدایت دے دی گئی ،عدالت نے کہا کہ پولیس آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت نے سوال اٹھایا کہ پولیس آرڈر کو پڑھیں کب اس نے وفاقی دارالحکومت میں لاگو ہونا تھا، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ چھ اگست 2019 سے پولیس آرڈر کو لاگو ہونا تھا،لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں پولیس آرڈر کا ذکر نہیں کیا گیا تھا. اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بے شک وہ ذکر نہ کریں کیونکہ یہ دونوں الگ الگ ہیں، 2015 سے اس پر عمل ہونا تھا، نہیں ہوا تو اس کا مطلب ہے پولیس سارا غیر قانونی کام کر رہی ہے؟ اسلام آباد انتظامیہ پولیس آرڈر 2002 پر عمل کرانے میں ناکام رہی،موجود ہ سیٹ اپ میں جو کام چل رہا ہے بادی النظر میں غیر قانونی ہے چھ اگست 2015 سے لوکل گورنمنٹ نے آفس سنبھالا ہے تب سے اس پرعمل ہونا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس آرڈر کے مطابق فورمز تشکیل دینے کی ہدایت کر دی عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا پر مہلت دیتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی
قبل ازیں سپریم کورٹ میں شوگر ملز کیخلاف حکومت پنجاب کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظورکر لی گئی ،سپریم کورٹ نے اتفاق ،جے ڈی ڈبلیو اورحمزہ شوگر مل کو نوٹسز جاری کر دیئے ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ عدالت نے 2018 میں اتفاق شوگر کو چنی گوٹھ سے پاکپتن منتقل کرنے کا حکم دیا، عدالتی فیصلہ کے بعد اتفاق شوگر مل دوبارہ ہائیکورٹ چلی گئی،عدالت نے حکومت پنجاب کو اتفاق شوگر مل کی درخواست کا جائزہ لینے کا حکم دیا،
جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا
جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر
جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا
بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا
جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس