اوورسیزپاکستانیوں کے گھروں ، پلاٹوں ، زمینوں کوقبضہ مافیا سے جلد چھڑاکرمجھے رپورٹ دی جائے ،وزیراعظم آئی جیزکوحکم

0
42

اسلام آباد :اوورسیزپاکستانیوں کے گھروں ، پلاٹوں ، زمینوں کوقبضہ مافیا سے جلد چھڑاکرمجھے رپورٹ دی جائے ،وزیراعظم سخت غصے میں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کی زمینوں سے ناجائز قبضے فوری ختم کروائیں،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساری زندگی کی جمع پونجی پاکستان لانے والوں کی داد رسی کریں گے، قبضہ مافیا معاشرے کا ناسور بن چکا ہے، پنجاب میں قبضہ مافیا کیخلاف جامع آپریشن کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قبضہ مافیا سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آئی جی پنجاب پولیس نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف کاروائی کی رپورٹ پیش کی۔ آئی جی پنجاب نے بریفنگ میں بتایا کہ 906 ریفرنسز اور ایف آئی آر کا اندراج رکا ہوا تھا، جس میں 895 ایف آئی آر فوری درج کرلی گئی ہیں،ایک کیس میں حکم امتناعی ہے باقی درخواستیں واپس لی جاچکی ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو صوبے بھر میں بلاامتیاز آپریشن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا معاشرے کا ناسور بن چکا ہے،ساری زندگی کی جمع پونجی پاکستان لانے والوں کی داد رسی کی جائے، اورسیز پاکستانیوں کی زمینوں سے ناجائز قبضہ فوری ختم کروائیں۔ قبضہ مافیا کیخلاف انکوائری کی رپورٹ ہر ہفتے پیش کی جائے۔

Leave a reply