کرونا کے بڑھتے کیسز، این سی او سی کو بحال کرنے کا فیصلہ

0
102

کرونا کے بڑھتے کیسز، این سی او سی کو بحال کرنے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی نئی لہر، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں این سی او سی کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزارت صحت اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کرونا کی نئی لہر بارے میں بریفنگ دی گئی، کرونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے این سی او سی کو مکمل بحال کیا جائے، وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں، کرونا ایس او پیزپر عمل کروایا جائے، ویکسین پر پابندی کروائی جائے،

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا بڑھتا جا رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح 3.50 فیصد رہی ،کرونا کا اسوقت سب سے زیادہ پھیلاؤ شہر قائد کراچی میں ہو رہا ہے

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کئے ہیں، سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 91 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 58,258 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں493,289 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوئی ۔صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,571 تعداد ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6,924 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 11,450,243 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 68 جبکہ راولپنڈی سے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات سے 3جبکہ گوجرانولہ سے 2کیس رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بہاولپور ، چنیوٹ ،ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں 1ایک کیس رپورٹ ہوا ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.0 فیصد، راولپنڈی میں 1.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔گجرات میں 1.7, سرگودھا میں 1.1, بہاولپور میں 1.2 اور گوجرانولہ میں 0.9 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ۔شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے کوویکسن لگائی گئی ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر

کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات

Leave a reply