پاک افغان بارڈر تورخم پر تجارت کے فروع کے لیے اقدامات کریں گے: واجد علی

لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری )پاک افغان بارڈر تورخم پر تجارت کے فروع کے لیے اقدامات کریں گے: واجد علی ڈایریکٹر جنرل پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ

ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ واجد علی نے ڈائریکٹر ارباب قیصر حمید ودیگر عملہ کے ہمراہ پاک فغان بارڈر تورخم پر پاکستان کسٹم اسٹیشن کا دورہ کیا ،
اس موقع پر اس نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے مختلف پوائنٹس کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود سٹاف کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ان کے کام کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت تاجروں اور ٹرانزٹ ٹریڈ عملہ کے ساتھ بھی ایک اہم میٹنگ کی اور تورخم بارڈر پر کسٹم ایجنٹس کو درپیش مشکلات اور مسائل سنیں ،

میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ واجد علی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ طورخم بارڈر پر کلئیرنگ ایجنٹس اور تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے آسانیاں پیدا کریں تاکہ ٹرانزٹ ٹریڈ سے وابستہ کاروباری افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہو اور پاکستان اور افغانستان دو طرفہ تجارت ترقی کریں۔

انہوں نے کہا کہ تورخم بارڈر پر خالی کینٹیروں کی جلد واپسی کیلئے اقدامات اٹھائیں گے جس سے ٹرانسپورٹرز کے کرایوں کا مسئلہ بھی حل ہو جائگا۔

ڈائریکٹر جنرل واجد علی نے کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے کئی مسائل کو موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کر دیے جس پر کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ایمل شینواری اور ان کی کابینہ نے دورہ تورخم پر ڈائریکٹر جنرل واجد علی اور ڈائریکٹر ارباب قیصر حمید کا شکریہ ادا کیا.

Leave a reply