شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،پاک فوج کا جوان شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا جوان سپاہی محمد عامر اقبال شہید ہو گئے،حملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد عامر اقبال کی عمر 30 سال تھی، شمالی وزیرستان میں فورسز نے دہشتگردوں کو فوری اور بھرپور جواب دیا،دہشتگردوں کی تلاش کے لیےعلاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں کیا گیا،
قبل ازیں دو اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے دوران 5 جوان شہید ہو گئے تھے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، یہ حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کیا گیا۔ 28 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی تو فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں میں 4 سرکردہ لیڈر بھی شامل ہیں، آپریشن کےدوران ہتھیار،بھاری تعدادمیں گولیاں قبضے میں لےلی گئیں۔ 31اگست کو جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیستہ ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی شہید ہوا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شمالی و جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز بھی پوری طرح اقدامات کررہی ہیں۔
بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب
وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل
اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا
افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے
ٹانک میں آپریشن،کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر جہنم واصل،پاک فوج کا جوان شہید