پاک چین تعلقات ایک مستقل دوستی ہیں. وزیر خارجہ بلاول بھٹو

0
37

پاک چین تعلقات ایک مستقل دوستی ہیں. وزیر خارجہ بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے پاک چین تعلقات “لین دین” ہی نہیں بلکہ مستقل دوستی ہیں۔ چین پاکستان کا ہمیشہ ثابت قدم دوست رہا ہے، سیلاب متاثرین کی مالی امداد پر چین کے مشکور ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاک چین تعلقات “لین دین” نہیں بلکہ ایک مستقل دوستی ہیں، پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور شہد سے میٹھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے مستقل ساتھ مل کر کام کیا ہے، چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ پر تنقید کرنے والے لگتا ہے حسد کررہے ہیں، تنقید کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین نے سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے علاوہ خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی فراہم کیں۔ چینی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کے لیے مدد کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں ملاقات میں سیلاب کی تباہ کاریوں،امریکی معاونت اور پاک امریکہ تجارتی تعلقات پر گفتگو کی گئی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب کے دوران امریکی معاونت کو سراہا ،ملاقات میں پاک امریکہ تجارتی تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارت نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

وزیرِ خارجہ بلاول زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن کا دورہ کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کارپوریٹ لیڈرز اور معروف کاروباری حضرات سے پاکستان ہاوس میں ملاقات کی،وزیر خارجہ بلاول زرداری چار روزہ دورے کے دوران وزیرِ خارجہ کانگریس اراکین اور سینیٹرز سے ملاقات کریں گے ،وزیر خارجہ معروف امریکی تھنک ٹینکس اور امریکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

وزیرخارجہ بلاول  کیمیٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

بلاول نے اپنی وزارت کی جانب سے دیا سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ کروڑ کا چیک

 بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید سے ملاقات

Leave a reply