پاک فضائیہ نے یوم اقبال کے موقع پر نیا نغمہ شاھین وماھی نشر کر دیا

0
61

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے یوم اقبال کے موقع پر نیا نغمہ شاھین وماھی نشر کر دیا ہے

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یوم اقبال کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے نیا نغمہ شاھین وماھی جاری کردیا ہے۔ اس نغمے کے ذریعے نہ صرف شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے بلکہ فضائی سرحدوں کے پاسبانوں کے لیے اقبال کا ویژن بھی بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس نغمے کا مرکزی خیال نوجوانوں کو حکیم الامت کے خودی کے فلسفے اور بہادری سے روشناس کرانا ہے- نغمے کو معروف گلوکارہ زیب بنگش نے گایا ہے۔

شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا آج 143 واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ان کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کوخراج تحسین پیش کرنے کےلیے پاک فضائیہ ایک خاص کلام پیش کرے گی

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب میں اسٹیشن کمانڈر کموڈور محمد نعمت اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد پریڈ کا آغاز کیا گیا۔ نئے تعینات ہونے والے دستے نے علامہ اقبال کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
اس سے پہلے یہ ذمہ داری پاکستان رینجرز کے پاس تھی۔

علامہ محمد اقبال کایوم پیدائش،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزاراقبال پرحاضری دی،اورپھول چڑھائے ،صوبائی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی وزیراعلیٰ کےہمراہ تھیں

Leave a reply