پاک بحریہ کے جہازوں کا افریقی ممالک کا دورہ، کہاں پہنچ گئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیرسگالی کا پرچم لہراتے اور افریقی ممالک میں پاکستان کا وقار بلند کرتے پاک بحریہ کے 2 جہاز دورے کے اختتامی مرحلے میں سیچلز پہنچے، سیچلز کی بندرگاہ وکٹوریہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز معاون اور اصلت کا میزبان حکام نے شاندار استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے سیچلز کے نائب صدر، چیف آف ڈیفنس فورسز اور دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ مشن کمانڈر نے امیرالبحر کا سیچلز کے عوام بالخصوص سیچلز کوسٹ گارڈ کیلئے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف سے بھی میزبان حکام کو آگاہ کیا گیا۔میزبان حکام نے خطے میں سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے وکٹوریہ میں نادار بچوں کی کفالت کے لیے قائم ادارے کا خیر سگالی دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان کے بیانیے، مثبت تشخص کو اجاگر کرنا اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

پاک بحریہ کے دو جہازوں کا افریقی ممالک کا دورہ

Shares: