پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع

0
36

پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید43 اموات اور ایک ہزار 786 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار324 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار216 ہو گئی ہے،پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار699 ہے۔ 5 لاکھ 63 ہزار823افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب پنجاب میں 5 ہزار629 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار442، خیبر پختونخوا 2 ہزار122، اسلام آباد میں 512، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 314 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 46 ہزار229، خیبر پختونخوا 74 ہزار 433 ، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار150، پنجاب میں ایک لاکھ 79 ہزار654، بلوچستان 19 ہزار141، آزاد کشمیر 10 ہزار673 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 93 لاکھ 18 ہزار 38 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 425 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 65 ہزار 216 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

دوسری جانب پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا، بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، زیادہ عمر والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس ہدایات بھیجی جائیں گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کورونا ویکسین سے متعلق ایک اور خوشخبری سنادی، ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا جس کے لئے سینئر سٹیزن کو ویکسین کے لئے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

پاکستان میں بزرگ شہریوں کے لئے کرونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز

فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری،اب تک کتنی ویکسین لگی؟

Leave a reply