پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا،شبلی فراز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کشمیرسیمینارمیں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا،
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسزکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں، 1990 سے جاری کشمیرپربھارتی مظالم میں اب تیزی آگئی ہے،بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،بھارت نے 4 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررکھی ہے،مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے،کشمیری عوام کی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ
پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید
پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران
ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ
کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
وزیراطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ 1990سے کشمیر میں بھارتی مظالم میں بے پناہ اضافہ ہوا،1990سے اب تک لاکھوں کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کیاگیا،کورونااورلاک ڈاون کی صورتحال کے باوجود کشمیریوں پرظلم جاری ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسزانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں،پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتارہے گا،5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے ، آرایس ایس کی ہندوتواسوچ خطے کیلئے بڑاخطرہ ہے ،بھارت ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ سےمعصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے