پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

0
69

پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ برفباری سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے حکومت ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے ٹھوس اقدام اٹھا رہی ہے۔

نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے متاثرہ لوگوں کو پیش آے والی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آئندہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے موثر ڈیزاسٹر مینجمنٹ لازمی ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ حکومت نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم کی شدید صورتحال کے سبب کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی آب و ہوا میں ڈرامائی طور پر تبدیلی آرہی ہے اور پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے۔ بدقسمتی سے، سابق حکومتوں نے موسمیاتی تبدیلیوں پر توجہ نہیں دی اور آفات سے نمٹنے کے لئے متعلقہ اداروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم نہیں کیں۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

ویڈیو لیک ہونے کا خدشہ یا کچھ اور، زرتاج گل نے ایسا کیا کر دیا کہ حریم شاہ میدان میں آ گئی

زرتاج گل نے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی اور برفباری میں متاثرہ لوگوں کو بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ہی متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Leave a reply