ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاؤ کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد عالمی پابندیاں ختم کردی گئی۔
باغی ٹی وی : ہوا بازی کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ( اکاؤ) کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سی اے اے پر سے ’سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن‘ کا اعتراض اٹھانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے ’سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن‘ اعتراض اُٹھانے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن پر عائد سفری پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی جس کی روشنی میں دوسرے مرحلے میں الیکٹرانک بلیٹن جاری کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن پر اکاؤ کے اس اعتراض کے خاتمے سے یورپی یونین کی جانب سے بھی پاکستان پر عائد سفری پابندیاں بھی اُٹھائے جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جس پر سول ایوی ایشن نے برطانیہ اور یورپی یونین سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیر…
سول ایوی ایشن برطانیہ اور یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کو سی اے اے کی جانب سے حفاظتی خدشات کے حل کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا اوراس بات پر زور دیا جائے گا کہ پاکستانی رجسٹرڈ ایئر لائنز کو جلد از جلد برطانیہ اور یورپ کے لیے آپریشن کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا جس میں سی اے اے نے 72.77 فیصد رینکنگ حاصل کی تھی جس پر اکاو نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے، وزیراعظم
انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاو کی ٹیم نے 12 روزہ دورے پر پاکستان میں 10 دسمبر تک سی اے اے کے اہم مختلف شعبہ جات آڈٹ مکمل کرنے کیا تھا کپتانوں کو لائسنس جاری کرنے والے نظام ، ائیر نیوی گیشن، ائیر کرافٹ آپریشنز ،طیاروں کی ائیروردنیس ، ایرو ڈورومز ائیر اسپیس، اے آئی بی سمیت دیگر شعبوں کی جانچ پڑتال کی تھی۔
سی اے اے نے مخلتف شعبوں پر اکاو کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے ہیں، جس کی بنیاد پر کہا گیا تھا کہ طیاروں پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان ہے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پابندی سے متعلق تمام پوائنٹس پر کام مکمل کر لیا گیا، امید ہے کہ تمام پوائنٹس کلئیر ہو جائیں گی اور پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔