پاکستان کے خلاف بکواس کرنے والا میجر گورو لداخ پر چینی قبضے کے بعد لاپتہ

0
71

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف پراکسیز پر بکواس کرنے والا میجر گورو لداخ پر چینی قبضے کے بعد لاپتہ ہو گیا ہے

سابق بھارتی میجر نے میڈیا پر کھلم کھلا بلوچستان میں در اندازی کا اعتراف کرلیا تھا، گورَو آریا نے چند روز قبل بلوچستان میں پاک فوج پر دہشت گردانہ حملے کی پیش گوئی بھی کردی تھی۔ سابق بھارتی میجر گورو آریا کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں بلوچستان میں دہشت گردوں سے رابطے میں ہوں۔

سابق بھارتی میجر نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ پاکستانیوں کو سخت جواب دیں گے کہ یہ لوگ 10 نسلوں تک یاد رکھیں گے، بلوچستان میں دہشت گرد میرے دوست ہیں، انکے نمبر میرے فون میں محفوظ ہیں، میں ہر روز ان سے گفتگو کرتا ہوں۔

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے سابق بھارتی میجر چین کی جانب سے لداخ میں گھس کر کاروائی ، بھارتی فوجیوں کی گرفتاریوں‌ پر خاموش ہیں اور لگتا یہ ہے کہ کہیں لاپتہ ہو گئے ہیں، چین نے لداخ میں نہ صرف بھارتی فوجیوں کو گرفتار کیا بلکہ بھارتی علاقے میں گھس کر قبضہ بھی کر لیا، چین نے لداخ میں ایئر بیس میں بھی توسیع کر دی اور جنگی طیارے بھی لداخ پہنچا دیئے

چین کی جانب سے لداخ پر کاروائی کے بعد بھارت سرکار کو جو دنیا بھر میں رسوائی اٹھانا پڑ رہی ہے اس پر بھارتی میجر گورو بھی خاموش ہیں ، مودی سرکار کی طرح وہ بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے، جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھ کٹوائی تھی شائد میجر گورو نے ٹنڈ کروا لی ہو گی اسی وجہ سے وہ منظر عام پر نہیں آ رہے اور خود ساختہ لاپتہ ہو چکے ہیں

واضح رہے کہ چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ‏گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں چین کے پانچ ہزار کے قریب فوجی بھارتی قبضے کے علاقے لداخ میں داخل ہیں

ادھرذرائع کے مطابق ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

مودی صاحب تبت پر سرجیکل سٹرائیک کا وقت آگیا ہے ، ہری اپ ، عبدالباسط سابق ہائی کمیشن انڈیا

Leave a reply