وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز غور آئیں،ترکمانستان کے سفیر نے تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کےفروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتےہیں۔پنجاب میں توانائی ، انڈسٹری ، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل ، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک سیکٹر میں تجارت بڑھا سکتے ہیں۔سینٹر پرویز رشید ، سینئیر منسٹر مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے

روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال میں مکمل کرنیکی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ایم سپیشل پراجیکٹس اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 33 سی ایم ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ بروقت تکمیل کے لئے دن رات محنت کی جائے اور پوری توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اوپی ڈی دسمبر 2025 میں کھولنے کا حکم دیا۔اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام محکموں کے لئے ایک ہی کمپلینٹ نمبر مخصوص کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ماحول دوست بسوں کی مقامی سطح پر تیاری کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیلتھ سیکٹر میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔ دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا مرحلہ اکتوبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔ بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔ پنجاب میں اہم روٹ پر5-ایکسپریس ویز پر 176 ارب روپے لاگت سے بنیں گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں 204 بیڈ کا تین منزلہ سیف سٹی ہوسٹل کی تعمیر اسی ماہ شروع ہوگی۔ اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی یکم جنوری تک فنکشنل ہوں گے۔ پنجاب میں ساٹھ لاکھ پودے لگائے گئے۔ شجر کاری میں لگائے پودوں کی مانیٹرنگ کے لئیجی آئی ایس چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلا س میں پنجاب میں وائلڈ لائف سروے کرا نے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پنجاب میں گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیٹ پروگرام شروع ہے۔ سی ایم سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کرینگے۔ پراونشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے تحت سوشل رجسٹری سروے شروع ہوچکا ہے، جون میں تکمیل کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ائیر ایمبولینس سروس جون میں شروع جبکہ موٹر وے ایمبولینس سروس دسمبر تک شروع ہو جائے گی۔ لاہور میں 300 اور دیگر شہروں میں 330 ماحول دوست بسیں چلائی جائیں گی۔پنجاب ڈے کئیر فنڈ سوسائٹی کی تحت سرکاری دفاتر میں ڈے کیئر سینٹر قائم ہوں گے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء عظمیٰ زاہد بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمن، شیر علی گورچانی، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، فیصل ایوب کھوکھر، ذیشان رفیق، بلال اکبر، عاشق حسین کرمانی، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، آئی جی،سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی

وزیر اعلیٰ نے وعدہ پورا کردیا،بہاولپور کے چک نمبر 6 محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا-بہاولپور کے چک نمبر 6 محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی-وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نور بی بی کو ایک لاکھ روپے پیش کئے گئے -ایم پی اے میاں شعیب اویسی اور ڈی سی ظہیر انور جپہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چک نمبر 6 بی سی میں سائیکل، سکوٹی اور ایک لاکھ روپے لیکر پہنچے-وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دوری بہاولپور کے دوران چک نمبر 6 بی سی میں ننھے عثمان نے سائیکل اور معصوم فجر نے سکوٹی کی خواہش کی تھی-چک چھ بی سی میں محمد عثمان جماعت نہم کا طالبعلم، کمسن فجر کلاس ہفتم کی طالبہ ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز معمر خاتون نور بی بی کو خود فیلڈ ہسپتال لے کر گئیں اور چیک اپ کرایا-چک چھ بی سی کی بزرگ خاتون نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ما لی امداد کی ضرورت کا اظہار کیا تھا-

Shares: