پہلے استعفی پھرمکر جانا،پاکستان کی عوام کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے؟ عدالت برہم

عدالت کو پہلی بار کسی نے مثبت بات کہی ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائی کورٹ ،ممبر قومی اسمبلی شکور شاد کے استعفے کی منظوری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے سیکرٹریٹ قومی اسمبلی سے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے شکور شاد کے استعفی منظور کرنے کا آرڈر 28 اپریل کو طلب کر لیا،کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی. دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق وکیل درخواست گزار پر برہم ہو گئے، اور کہا کہ آپ نے استعفی دیا اس ہر دستخط کیے تھے ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی ہمارے دستخط تھے لیکن وہ استعفی پارٹی پریشر میں دیا گیا تھا ،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا دستخط بس ایسے ہی کیے گئے کیا کوئی جوق ہے یہ ، کیا ہو رہا ہے آج آپ یہ کر رہے ہیں کل آپ ملک کے لیے کیا کریں گے، آپ آرٹیکل 62 پر کیسے پورا اتریں گے،آپ اپنے لوگوں اور ووٹرز کے امانت دار ہیں آپ کیا کر رہے ہیں،9 مارچ کا آدڈر تھا کہ آپ نے اپنے استعفے سے انکار کیا تھا، وہ لیٹر ہے آپ کے پاس.وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 29 جولائی کو استعفیٰ منظور ہوا، اس کورٹ نے ستمبر میں فیصلہ معطل کیا.

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے دستخط اصلی نہیں تھے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دستخط تو اصلی تھے، مگر پارٹی پالیسی پر استعفیٰ دیا تھا. اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استعفے پر پارٹی پالیسی کے خلاف جانے سے کچھ فرق نہیں پڑتا، وہ تو منی بجٹ بل اور عدم اعتماد پر فرق پڑتا ہے. آپ نے پارٹی پریشر پر استعفیٰ دے دیا آپ ملک کے لیے کیسے سٹینڈ لے سکتے ہیں. پہلے استعفی پھر مکر جانا،پاکستان کی عوام کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے؟ آپ کی ٹرسٹ والی کیا پوزیشن ہے، کیا آپ سسٹم کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں،آپ سسٹم کو فن سمجھ رہے ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم مانتے ہیں اصل سٹیک ہولڈر عوام ہے،

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

بریکنگ،پی ٹی آئی کا استعفوں پر یوٹرن،عدالت میں کہا اب پارٹی استعفے نہیں دینا چاہتی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر مذاق بھی تو عوام کے ساتھ ہو رہا یے،اسی طرح کی دیگر رٹ پر بھی ابھی آنا ہے ہم نے کہ اس ملک میں کیا ہورہا ہے ،وکیل شکور شاد نے کہا کہ ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا کہ پارٹی پریشر پر استعفیٰ دیا، مگر اسپیکر نے کہا کہ وہ جواب سے مطمئن نہیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا اسپیکر نے ایسا کوئی لیٹر جاری کیا ہے؟ 3 مارچ 2023 کے لیٹر کو ریکارڈ پر لے کر آئیں. پارٹی لیڈر شپ نے آپ کو پریشرائیز کیا اس کے خلاف دعویٰ دائر کریں.رٹ میں میں شہادتیں نہیں لے سکتا.ہر چیز کو ہم نے مزاق بنا کر رکھ دیا یے آپ نے پورے ملک کے لیے قانون سازی کرنی ہوتی ہے،اس پر کیا سب کو شاباش ملنی چاہیے،آپ قبول کریں کہ آپ نے غلط کیا ہے.

Comments are closed.