پا کستان کی بھارت ،سویڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبک واقعات کی شدید مذمت

0
43

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن میں ریلیوں کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا فعل انتہائی قابل مذمت ہے، پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک اسلام سمیت دیگر مذاہب کی توہین کی مذمت کرتے ہیں-

باغی ٹی وی : پاکستان نے سویڈن ، ہالینڈ اوربھارت میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کی مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا فعل قابل مذمت ہے ڈچ سیاستدان کی جانب سے اسلام پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں سلام اور مسلمانوں کےخلاف حملےآزادی اظہار رائے کے تحت نہیں آتے-

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،ہنگامے جاری،سعودی عرب،ایران کا ردعمل آ گیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایک ڈچ سیاستدان کے اسلام، مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں یہ انتہائی بے ہودہ اشتعال انگیز اسلامو فوبک افعال ہیں یہ واقعات دنیا کے 1.5 ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں-

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسے افعال آزادی اظہار رائے کے تحت نہیں آتے انسانی حقوق کے عالمی قانون نفرت انگیز تقریر سے اجتناب، تشدد پر اکسانے سے روکتے ہیں،پاکستان سمیت تمام مسلمان، اسلام، عیسائیت اور یہودیت کی توہین کی مذمت کرتے ہیں-

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے خلاف کھڑا ہے،پاکستان کے تحفظات سے سویڈن اور ہالینڈ کے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے، ڈچ، سویڈش حکام پاکستانی عوام، دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا ادراک کریں متعلقہ حکام اسلامو فوبک واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں-

دہلی فسادات،14 افراد گرفتار،بے گناہ مسلمان پھنسا دیئے گئے

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انسانیت کی بہتری،پرامن معاشروں کی تعمیر کے لیے یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کرے-

قبل ازیں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایران اورعراق نے سوئیڈن کے سفیرکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا جبکہ سعودی عرب نے اس مکروہ واقعہ کی مذمت کی ہے۔

سعودی عرب نے یورپی ملک سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی تھی سعودی عرب نے سویڈن میں بعض انتہا پسندوں کی طرف سے قرآن پاک کے دانستہ طور پر غلط استعمال، اشتعال انگیزی اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی مذمت کی سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مملکت اس معاملے پر بات چیت کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتی ہے سعودی عرب نے رواداری، بقائے باہمی، نفرت، انتہا پسندی اور تمام مذاہب اور مقدس مقامات کی توہین کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا-

کینیڈا :مسجد میں فائرنگ 5 نمازی زخمی

ایران نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت کی تھی، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایران سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے اور سویڈن کی حکومت سے فوری ردعمل کی توقع کرتا ہے سعید خطیب زادہ نےکہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سویڈن کے شہر لینکوپینک میں ایک ڈنمارک کے نسل پرست، انتہا پسند عناصر کی طرف سے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے جو کہ آزادی اظہار کے بہانے سویڈش پولیس کی حفاظت میں کیا گیا رمضان کے مہینے میں سویڈن میں اسلام مخالف گستاخانہ فعل کو دانستہ طور پر دہرانے سے سویڈن اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں توہین مذہب آزادی اظہار کے برعکس نفرت کی ایک واضح مثال ہے اور ان تمام لوگوں کو اس کی مذمت کرنی چاہیے جو عقائد کے درمیان بقائے باہمی اور مکالمے پر یقین رکھتے ہیں-

اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصٰی میں تشدد کا مسلسل چوتھا روز، یہودیوں کی عبادت کیلئے…

واضح رہے کہ دائیں بازو کی مسلمان دشمن تنظیم نے سویڈن میں ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں قرآن پاک کے نسخے جلائے جارہے ہیں۔ اس گھناؤنی مہم کیخلاف سوئیڈن کے مختلف شہروں میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف گزشتہ 5 روز سے جاری احتجاج کے دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ہنگاموں کے دوران بس سمیت بہت سی گاڑیوں کوآگ لگا دی گئی۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کوگرفتارکرلیا۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر حملہ:سعودی عرب اور امریکا کی شدید مذمت

Leave a reply