پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔
باغی ٹی وی : اداکارہ عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کی اور مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔
فیصل قریشی کی مسجد نبویﷺ واقعے کی شدید مذمت
This needs to stop, now,enough is enough. Imran Khan should be arrested for instigating hatred.
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 28, 2022
انہوں نے اپنی ٹوئٹس میں لکھا کہ بہت ہو چکا، اسے اب روکنے کی ضرورت ہے۔ نفرت بھڑکانے کی وجہ سے عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 29, 2022
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔
قبل ازیں اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے نامناسب واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا تھا اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں رسول محمد ﷺ کے روضہ کے قریب مسجد نبویﷺ میں آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا انہوں نے قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے کہا تھا کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔
مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر ہم سب شرمندہ ہیں،حافظ طاہر…
قبل ازیں کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے مسجد نبویﷺ میں سیاستدانوں کے خلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی شفاعت علی نے کہا تھا کہ پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔ پھر عمران خان پر حرم میں زکوٰۃ چور کے نعرے لگائے گئے۔ اب شہباز شریف اور کابینہ کے درِ نبیﷺ پر بال نوچے گئے، گالیاں دی گئیں، چور چور کے نعرے لگائے گئے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ لوگوں نے اُن کے خلاف نعرے بازی شروع کردی تھی-