پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے نئے مریض سامنے آ گئے؟ظفر مرزا نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا تعلق کراچی کے فیڈرل ایریا سے ہے،وائرس سے متاثرہ شخص کی حالت بہتر ہے ،
ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کی بہترین نگہداشت ہو رہی ہے،حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلیے تیار ہے،حکومت عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں پہلے 4 کرونا کے کیسز کی تصدیق ہو چکی تھی، اب آج پانچواں مریض بھی سامنے آ گیا
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان
پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 5 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے
کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا








