پاکستان میں کتنے روز تک کرونا ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے؟ آرمی چیف نے کیا بڑا تعاون
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں 75 روز تک ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے، ٹیسٹ کٹس اور مشینوں کی کمی نہیں بلکہ ہم اس سہولت کو بڑھا رہے ہیں
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے تعاون سے امدادی سامان پہنچا رہے ہیں، چین سے آنیوالا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے، این ڈی ایم اے تمام صوبوں کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے، پنجاب کے ہسپتالوں کیلئے حفاظتی سامان کل تک پہنچ جائے گا، خیبرپختونخوا کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں سامان پہنچ چکا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کے تحت خریداری میں صوبائی فنڈز استعمال نہیں ہو رہے، فوج کے تعاون سے ہسپتالوں میں خود سامان پہنچا رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی گیارہ لیبارٹریز بھی استعمال کے لئے دی ہیں۔ ملک میں ٹیسٹ کی صلاحیت30سے40ہزارکرنےتک موجودہے، صوبےچاہیں تو روزانہ 30ہزار ٹیسٹ کرسکتے ہیں ، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو یقین دلاتے ہیں ان کا مکمل خیال رکھیں گے۔
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ سامان کی فراہمی میں کسی قسم کا صوبائی فنڈشامل نہیں،ڈاکٹرز،طبی عملے کو حفاظتی سامان کا یقین دلاتاہوں کیونکہ آپ میرے فرنٹ لائن سولجرزہیں، ہرلیبارٹری میں2سے 3 بائیولیب ہوں گی۔ جو بھی سامان بھیجا جائے گا، اس پراین ڈی ایم اےکی مہرلگی ہوگی،مہرلگانے کا مقصدسامان کو دیگرمقامات پراستعمال سے بچانا ہے۔