پاکستان میں تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلیں گے؟ اہم فیصلہ ہو گیا

0
44

پاکستان میں تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلیں گے؟ اہم فیصلہ ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس ہوئی، صوبائی وزرا نے وڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔ پنجاب، بلوچستان، سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کا خدشہ ہے لہذا تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں، کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا

خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت جبکہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے مخالفت کی ہے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی خبروں کی تردید کردی،مراد راس کا کہنا تھا کہ ابھی اسکول کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،اسکولز کھولنے کے حوالے سے ابھی مشاورت ہو رہی ہے،

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پاکستان میں سب سے پہلے سندھ نے تعلیمی ادارے بند کئے تھے جس کے بعد ملک بھر میں قومی سلامتی کونسل کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا بعد ازاں تعلیمی اداروں میں یکم جون تک چھٹیاں کر دی گئیں

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

اب یکم جون قریب آ گیا ہے اور خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اگر کرونا کیسز کم ہوئے تو تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے اس ضمن میں آج اجلاس ہوا جس میں 3 صوبوں نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کی.صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پرمعاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Leave a reply