اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے مصر شکست دے دی
ملائیشیا: ایپوہ میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔
باغی ٹی وی : ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے گئے میچ میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔
اذلان شاہ کپ؛ کوریا نے پاکستان 1-2 گول سے ہرادیا
پاکستان کی جانب سے 12ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا عبدالوحید نے، 26 ویں منٹ میں محمد سفیان نے ، 39ویں میں ارشد لیاقت نے جبکہ 44ویں منٹ میں محمد سفیان نے اپنا دوسرا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے اسکور کیا۔
دیکھاپھرقدرت کانظام:قومی ٹیم کےسیمی فائنل میں پہنچنےکےبعدرمیزراجہ نےقرآنی آیت شیئرکردی
مصر کی جانب سے واحد گول 50ویں منٹ میں محمد راغب نے اسکور کیا۔ پاکستان تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ 9 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 5:15 بجے کھیلے گا۔
قبل ازیں اذلان شاہ ہاکی کپ میں کوریا نے پاکستان کو 1-2 گول سے ہرا کر شکست دی تھی اس سے قبل پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ملائشیا سے میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا