جنوبی افریقہ کے274 رنز کےہدف کےتعاقب میں پاکستان کا اسکورایک وکٹ پر165 رنز:جیت پاکستان کےقریب

0
29

سنچورین : پہلا ون ڈے:جنوبی افریقہ کے274 رنز کےہدف کےتعاقب میں پاکستان کا اسکورایک وکٹ پر165 رنز:جیت پاکستان کے قریب،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے 273 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 165 رنز بنا لیے۔

پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو تجربہ کار اوپنر فخرزمان 8 رنز بنا کر تیسرے اوور میں 9 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے تاہم کپتان بابراعظم نے کریز سنبھال لی اور امام الحق کے ساتھ مل کر محتاط انداز میں اسکور آگے بڑھایا۔

پاکستان نے 30 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے۔

قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ڈوسن کی سنچری کی بدولت پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں ابتدائی طور پر نقصان میں جانے کے باوجود مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 273 رنز بنا لیے۔

سنچورین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی باؤلرز نے شان دار کاردگری دکھاتے ہوئے محض 55 رنز پر میزبان ٹیم کے 4 بلے بازوں کو پویلین لوٹنے پر مجبور کردیا تھا تاہم ڈیوسن نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور معقول ہدف ترتیب دے دیا۔

کپتان کوئنٹن ڈی کوک اور ایڈن میکرم نے 34 رنز کی اوپننگ شراکت کی تھی جس کو شاہین شاہ آفریدی نے توڑ دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کوئنٹن ڈی کوک کو بابراعظم کے ہاتھوں کیچ کروایا جبکہ انہوں نے 20 رنز بنائے تھے، جس کے بعد 19 رنز بنانے والے میکرم کو 41 کے مجموعے پر فہیم اشرف کا کیچ بنا دیا۔

جنوبی افریقہ کو تیسرا نقصان محمد حسنین نے 43 کے اسکور پر پہنچایا جب کپتان ٹیمبا باووما صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف نے ہینرک کلاسان کو ایک رن سے آگے بڑھنے نہیں دیا اور 55 کے اسکور پر آؤٹ کیا۔ریسی وینڈر ڈوسن اور ڈیوڈ ملر نے چوتھی وکٹ میں سنچری شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو بحرانی کیفیت سے نکال لیا اور 116 رنز کی شراکت کے دوران ملر نے نصف سنچری مکمل کی۔

حارث رؤف نے نصف سنچری بنا کر خطرناک عزائم دکھانے والے جارح مزاج بلےباز کو وکٹ کیپر محمد رضوان کا کیچ بنا دیا، اس وقت جنوبی افریقہ کا اسکور 171 رنز تھا۔

 

ڈیوڈ ملر کے بعد اینڈیلے فیلکوایو نے 235 کے اسکور تک ڈوسن کا ساتھ دیا اور47 ویں اوور میں 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈوسن نے اور کگیسو رابارا نے ساتویں وکٹ میں اسکور کو مزید آگے بڑھایا اور ٹیم کی اننگز مزید کسی نقصان کے مکمل کی۔جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 273 رنز بنا لیے۔ڈوسن نے آؤٹ ہوئے بغیر 134 گیندوں پر 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے، رابادا نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکواڈ:
جنوبی افریقہ: تیمبا بووما کی کپتانی میں کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرام، راسی وین ڈیر ڈوسین، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، اندیلے پھیلوکوایو، کاگیسو ربادا، آنرچ نورجے، لونفی نگیدی، تبریز شمس

پاکستان: بابر اعظم کی کپتانی میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث روؤف

Leave a reply