پاکستان امریکا کو اڈے دے گا یا نہیں؟ وزیراعظم نے واضح پیغام دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اڈے نہیں دے گا

غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکا کی سپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے۔

قبل ازیں کچھ روز قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے پاکستان میں امریکی ایئر بیس کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان باتوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے پاکستان میں کوئی بھی امریکی بیس نہیں ہے، ایسی کوئی تجویز زیر غور تھی نہ ہے پاکستان میں امریکی بیس سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کا امریکا کو ایئر بیس یا اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے قیاس آرئیاں کی جارہی ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ سے بہترتعلقات چاہتے ہیں، امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے کردارکوسراہا ہے۔

امریکہ کو اڈے دینے کی خبریں چلنے پرپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی افواج کو ایئر بیسز حوالے کرنے کی خبروں پر تشویش ہے،ایئر بیسز حوالے کرنے کا فیصلہ 2001 میں بھی کیا گیا تھا،عمران خان کا پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کی مخالفت کرنا ڈرامہ ثابت ہوا افغانستان کے داخلی معاملے میں کود کر جنگ کے شعلے اپنے ملک تک لے آئے جنگ کے لیے اڈے دیں گے تو جنگ کو دعوت دیں گے،

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

Shares: